zia-e-tarbiat-e-tasht

ضیائی تربیتی نشست

انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام مختلف مواقع پر تربیتی نشست کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اہلِ سنّت و جماعت کے معروف اسکالرز اپنے تجربات کی روشنی میں خلقِ خدا کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

ضیائی تربیتی نشست کی سرگرمیاں :

  • ہر سال حجاجِ کرام کی معاونت و رہ نمائی کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد شہر کے مختلف مقامات میں کیا جاتا ہے۔ حجاجِ کرام کے تربیتی اجلاس میں حج وعمرہ کے ارکان پر مشتمل کتب بھی مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔
  • اہلِ سنّت کی ترویج و اشاعت کے حوالےسے وقتا ً فوقتاً، مدارسِ ضیائے طیبہ کے طلبہ کی تربیت کی جاتی ہے۔

آئندہ کے اہداف :

  • ائمّہ حضرات ( مساجد کے امام ) کی وقت کے اہم مسائل کی روشنی میں تربیت و اصلاح ۔
  • خطباحضرات (خطیب و مقرّر) کی حالاتِ حاضرہ کے پیشِ نظر اور اہلِ سنّت میں سیاسی شعور کو اجاگر کرنے والے امور کی روشنی میں تربیت و اصلاح۔

چوں کہ اصلاح و تربیت کی کمی ہر جان و بےجان میں تا دمِ زیست رہتی ہے؛ لہٰذا، الحمدللہ تبارک وتعالٰی ادارۂ ہذا (انجمن ضیائے طیبہ) خود بھی اپنی تربیت کے لئے عوام و خواص کی اصلاحی تجاویز و آرا کو ہمیشہ مقدّم رکھتا ہے۔

اہلِ سنّت کی موجودہ صورتِ حال کے اعتبار سے اس شعبے کی سرگرمیاں ابھی یقیناً نا کافی ہیں، جب کہ ایک وسیع فکر و نظر کے ساتھ انجمن ضیائے طیبہ ایسے کئی شعبہ جات میں کام کرناچاہتی جنھیں اصلاح و تربیت کی اشد ضرورت ہو۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا