zia-e-droos

ضیائی دُروس

دورِ حاضر کے اٹھتے ہوئے جدید فتنوں کا قلع قمع کرنے کے لیے انجمن ضیاءِ طیبہ نےشہرِ کراچی کے مختلف مقامات پر درسِ قرآن وحدیث وفقہ کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے، جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں عصرِ حاضر کے جدید پیچیدہ مسائل پر مبنی مختلف موضوعات پر محققانہ اور ناصحانہ خطاب ہوتا ہے ۔

درسِ قرآن بعنوان درسِ ضیائے قرآن کا سلسلہ انجمن ضیائے طیبہ کے قیام کے ایک ماہ بعد ہی شروع کیاگیا ۔

۲؍ جولائی،۲۰۰۴ء مطابق ۱۳؍ جمادی الاولیٰ، ۱۴۲۵ھ کوانجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام درسِ ‘‘ضیائے قرآن’’ کا آغاز ہوا ، افتتاحی درس شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مفتی محمد منظور احمد فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے قیامت کی نشانیوں کے موضوع پر دیا۔

عرصۂ دراز تک درسِ ضیائے قرآن کا امتیازی پہلو یہ رہا کہ شرکائے درس میں موضوعِ درس کے مطابق کتاب مفت تقسیم کی جاتی رہی ، بعد ازاں یہ سلسلہ موضوع اور کتاب کی تیاری میں تحقیق کی طوالت کی وجہ سے روک دیاگیا۔

:شیڈول : درسِ ضیائے قرآن

  • ١ہر اسلامی ماہ کی چودھویں شب ، بابت یومِ مفتیِ اعظمِ ہند قُدِّسَ سِرُّہٗ ، بعدِ نمازِ عشا ، بمقام بھایانی سن ویو ،کراچی۔
  • ٢ہر اسلامی ماہ کی پچیسویں شب ، بابت یومِ اعلی حضرت قُدِّسَ سِرُّہٗ ، بعدِ نمازِ عشا، بمقام دربارِ حضرت علامہ قاری محمد مصلح الدین صدّیقی ، کھوڑی گارڈن ، جوڑیا بازار ، کراچی ۔
  • ٣ہر اتوار بعدِ نمازِ ظہر بمقام جامع مسجد قبا ، سیکٹر 5-G، مدینہ کالونی، نارتھ کراچی ۔
  • ٤روزانہ بعدِ نمازِ عشا، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی۔

:شیڈول : درسِ ضیائےحدیث

  • ١روزانہ بعدِ نمازِ عصر ، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی ۔

:شیڈول : درسِ ضیائے فقہ

  • ١روزانہ بعدِ نمازِ عصر ،بمقام جامع مسجد قبا ، سیکٹر 5-G، مدینہ کالونی، نارتھ کراچی ۔
  • ٢روزانہ بعدِ نمازِ فجر ، جامع مسجد فاروقِ اعظم ، گلشنِ غازی ،بلدیہ ٹاون نمبر ۱ ، کراچی ۔

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔