zia-e-darulishat

ضیائی دارالاشاعت

دینِ متین کی ترویج واشاعت کے فروغ کے لیے انجمن ضیاء طیبہ نے اشاعتی کام کا آغاز کیا اور ہر عمر و شعبے سے متعلق افراد کے لیے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف عنوانات کے تحت کتب ورسائل شائع کیے ۔

سن ۲۰۰۴ء کی پہلی اشاعت ‘‘الوظیفۃ الکریمۃ’’ سے اب تک ضیائی دارالاشاعت نے ایک سو سے زائد مقبولِ عام اور مفید کتب شائع کرکے عوام وخواص میں بے مثال پذیرائی حاصل کی۔

ماہانہ اشاعت اور درسِ قرآن :

ابتدائی سالوں میں انجمن ضیائے طیبہ کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ تقریبا ۵۰ ویں سلسلۂ اشاعت تک ہر ماہ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہ درسِ قرآن بعنوان ضیائے قرآن کی مجلس میں موضوع سے متعلّق ایک کتاب شرکائے درس میں مفت تقسیم کی جاتی ۔

بعد ازاں یہ سلسلہ موضوع اور کتاب کی تیاری میں تحقیق کی طوالت کی وجہ سے روک دیاگیا۔

مفت سلسلۂ اشاعت :

انجمن ضیائے طیبہ کے شعبۂ ضیائی دارالاشاعت کے تحت شائع شدہ اب تک ایک سو (100)سے زائد کتب و رسائل کو مفت سلسلۂ اشاعت کے تحت عوام النّاس و خواص میں نہ صرف مفت تقسیم کیا جاتا ہے، بلکہ اندرونِ ملک وبیرونِ ملک مفت ارسال بھی کیا جاتا ہے ۔

ضیائی دارالاشاعت کی علمی سرگرمیاں :

مندرجۂ بالا علمی کہکشاؤں کے جھرمٹ میں کافی کرنیں چھپی ہوئی ہیں ، جنھیں وقت کے ساتھ ساتھ منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

ضیائی دارالاشاعت کی عنقریب شائع ہونے والی کتب :

  • معرفۃ الخصال المکفرہ ، حافظ ابنِ حجر عسقلانی (مترجم )

ضیائی دارالاشاعت کی شائع شدہ کتب کی فہرست

ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔