ضیائے مشائخِ قادریہ  

علامہ عبد الغفور ہزاروی

شیخ القرآن ابو الحقائق حضرت علامہ مولاناعبدالغفور ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالغفور۔کنیت:ابوالحقائق۔لقب:شیخ القرآن ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی بن مولانا عبد الحمید بن مولانا محمد عالم بن فقیر غلام محمدعلیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلسہ نسب والد کی طرف سےحضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے۔آپ کانام اخوند عبدالغفور...

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے ...

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید فتح علی شاہ علیہ الرحمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ المشائخ حضرت مولانا سید فتح علی شاہ بن سید امیر شاہ بن قیوم زمان شاہ ۔(علیہم الرحمہ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 11/ربیع الاول1296ھ،مطابق 1879ءکو "کھروٹہ سیداں"ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد اور جدا امجد اپنے دور کے مقتدرفضلاء میں شمار کئے جاتے تھے ، آپ نے پرائمری پاس کرنے ...

علامہ ندیم احمد ندیم نورانی

حضرت علامہ مولانا ندیم احمد نؔدیم نورانی مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد  (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً  ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ   صاحبِ علم وتقویٰ تھے،ب...

حضرت مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی (مفتیٔ مالکیہ)

مفتی  مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ ن...

حضرت امام عبداللہ یافعی

حضرت امام عبداللہ یافعی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ۔کنیت:ابومحمد۔لقب:عفیف الدین،ابولسعادات،ابوالبرکات،مؤرخِ اسلام وغیرہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابومحمد عبداللہ یافعی بن اسعدبن علی بن سلیمان بن فلاح الیافعی الیمنی الشافعی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 698ھ کوعدن یمن میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےکثیرعلماءسےاخذِ علوم کیا۔ان میں سےامام ذہبی بن النضال،امام شرف الحرازی،امام نجم الدین طبری۔مکۃ المکرمہ میں کئی شیوخ سےعلمی ...

مولانا شاہ احمد مختار میرٹھی

خلیفۂ امام احمدرضا،مبلغِ اسلام شاہ احمد مختار صدّیقی میرٹھی علیہ الرحمۃ نام ونسب:        احمد مختار صدّیقی بن شاہ عبد الحکیم جؔوش و حکیمؔ بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد ۔(الیٰ آخرہ )رحمۃ اللہ تعالٰی  علیھم۔ والدِ ماجدنے ’’احمد مختار‘‘ اور دادی صاحبہ نے ’’امام الدین‘‘ نام رکھا۔ ولادت:          بروز پیر، ۷؍محرّم الحرام ۱۲...