ضیائی شخصیات  

حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی

سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا عبدالعلی بحر العلوم فرنگی محلی قدس سرہٗ سے کی، والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے، بعد فراغت درس وتدریس میں مصروف ہوئے منکر المزاج، متواضع، اور بردبار تھے، آ...

شیخ عبدالحق محدث دہلوی

حضرت شیخ امام عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شیخ عبدالحق محدث دہلوی۔کنیت: ابوالمجد۔لقب: محقق علی الاطلاق،شیخِ محقق،خاتم المحدثین،افضل المحدثین،امام الہند۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شیخ  عبدالحق محدث دہلوی  بن سیف الدین  بن سعداللہ بن فیروز بن ملک موسیٰ بن ملک معز الدین بن آغا محمد ترک بخاری۔علیہم الرحمہ حضرت شیخ کے اجداد کا وطن بخارا تھا سب سے پہلے آغاز محمد ترک سلطان علاء الدین  خلجی  کے زمانہ1296ء میں...

مفتی محمد وقار الدین قادری

حضرت مولانا مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی محمد وقارالدین۔لقب: فقیہ العصر،مفتیِ اعظم پاکستان، وقارالملت والدین۔والد کا اسم گرامی: حافظ حمید الدین﷫۔ حضرت مفتی صاحب﷫کے آباؤ اجداد زراعت سے وابستہ اور زمیندار تھے۔مذہب کے اعتبار سے سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ،اور عقیدتاً سنی تھے۔آپ کے والد اور چچا حافظ قرآن تھے۔اسی طرح آپ کے خاندان میں حفاظِ کرام کافی تعداد میں تھے۔ (حیات وقار الملت:4) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با ...

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید محمد بختیار۔لقب: قطب الدین، کاکی۔مکمل نام:  سید محمد قطب الدین بختیار کاکی﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حسینی ساداتِ کرام  سے ہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:   خواجہ قطب الدین سید  بختیارکاکی بن  سید کمال الدین احمد  بن سید موسیٰ بن سید محمد بن سید  احمد  بن سید اسحاق حسن بن سید معروف بن سید احمد  بن سید رضی الدین بن سید حسام...

حضرت سید الانبیاء رحمۃ اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

حضرت سید الانبیاء رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حضور امامُ الاولیاء،سرورِ انبیاء، باعثِ ایجاد عالم، فخر موجودات، محبوب رب العالمین، رحمۃ للعالمین، شفیع المذنبین، منبع فیض انبیاء ومرسلین، معدن علوم اولین و آخرین، واسطہ ہر فضل و کمال، مظہر ہر حسن و جمال اور خلیفہ مطلق و نائب کل حضرت باری تعالیٰ جل جلالہ کے ہیں۔ اوّل تخلیق: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے آپﷺ کے نور کو پیدا کیا۔ پھر اسی نور کو واسطہ خلقِ عالم ٹھہرایا۔ عالم ار...

امام احمد بن حنبل

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: احمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔لقب: مجدد الاسلام،شیخ الاسلام،امام السنۃ۔ سلسلۂ نسب  اس طرح ہے:  حضرت امام احمدبن  محمد بن حنبل بن ہلال بن اسدبن ادریس بن عبداللہ بن حیان بن عبداللہ بن انس بن عوف بن قاسط بن مازن بن شیبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر  بن وائل بن قاسط بن ہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان شیبانی مروزی۔(محدثینِ عظ...

شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی

حضرت شاہ ابوالمعالی چشتی انبیٹھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ ہندوستان کے سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور شیخ داؤد چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے اگرچہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ سے تربیت ملی تھی مگر آپ نے شیخ داؤد سے تکمیل پائی اور اُن سے خرقۂ خلافت حاصل کیا آپ کے والد سید محمد اشرف سہانپور کے قریب قصبہ امٹہ میں رہتے تھے جب اُن کی وفات ہوئی تو شاہ ابو المعالی ابھی چھوٹے تھے آپ کی والدہ آپ کو شیخ محمد صادق گنگوہی رحمۃ اللہ...

امام حسن عسکری

امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی: حسن بن علی۔کنیت:ابو محمد۔القاب: زکی،سراج،خالص،عسکری۔امام حسن عسکری  سے ہی  مشہور ہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت امام حسن عسکری بن امام محمد تقی بن امام محمد نقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن امام حسن بن علی المرتضی۔رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔آپ کی والدہ محترمہ ام وَلد تھیں۔ والدہ محترمہ کا اسم گرامی سوسن تھ...

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض موسیٰ صفات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اہل حضرت کے بادشاہ۔ درگاہ وصلت کے سرتاج۔ ولایت کے آسمان، درایت کے آفتاب، کثیر الفضائل ابو علی الفضیل بن عیاض قدس سرہ ہیں آپ مشائخ کبار اور اپنے زمانہ کے معزز داروں میں سے تھے۔ اکثر گریہ و زاری میں مصروف رہتے اور ہمیشہ رنج و غم میں ڈوبے رہتے تھے دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا تھا کہ آپ ہمیشہ کسی گہری اور سخت فکر میں محو رہتے ہیں۔ آپ نے ارادت کا خرقہ جناب خواجہ عبد الواحد سے پہنا تھا۔ آپ کے عبرت...