حضرت سیدنا امام حسن عسکری
حضرت سیدنا امام حسن عسکری رحمۃ اللہ علیہ آں رافع اعلام ہدایت ناصب رایات ولایت، کاشف اسرار خفی وجلی امام ابو محمد حسن بن علی رضی اللہ عنہٗ ائمہ اہل بیت کے گیارہویں امام ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سوسن تھا۔ آپ کی ولادت بروز دو شنبہ بتاریخ دس ماہ ربیع الاوّل یا ربیع الآخر ۲۳۱ھ اور دوسری روایت کے مطابق ۱۳۲ھ مدینہ میںواقعہ ہوئی۔ آپ کا اسم مبارک اور کنیت حضرت امامحسن بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طرح ہے۔ آپ کے القاب ذکی، عسکری، خالص، اور سراج ہ...