حضرت مخدوم ضیاء الدین ٹھٹھوی

حضرت مخدوم ضیاء الدین ٹھٹھوی علیہ الرحمۃ

یہ اپنے وقت کے بڑے محدث تھے یہ شیخ شہاب الدین کی اولادمیں سے تھے آپ ۱۰۹۱ھ بمطابق ۱۶۸۰ء ٹھٹہ میں پیدا ہوئے والد کا نام’’ ابراہیم‘‘ اور دادا کا نام ’’ہارون‘‘ تھا اور پھر ٹھٹہ کے مشہور عالم مخدوم عنایت اللہ سے علم حاصل کرنا شروع کیا۔ مخدوم ضیاء الدین نہایت سادہ اور فقیرانہ زندگی بسر کرتے تھے انہوں نے اپنے زمانے کے لوگوں کو بڑا علمی و روحانی فیض پہنچایا۔ اسّی(۸۰) سال کی عمر میں ۱۱۷۱ھ آپ کا انتقال ہوا۔

مزید

تجویزوآراء