علمائے احناف  

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰؁ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰؁ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،...

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی آزاد کشمیر ضلع پونچھ، تحصیل عباس پور، علاقہ چھاترہ ، رقبہ بھنگوال میں ۱۹۳۵ء کو تولد ہوئے۔ آپ کی قوم گجروں کے مشہورقبیلے کا لس راجپوت ہیں۔ آپ کے والد میاں شیر محمد گاوٗں کے امام مسجد تھے۔ آپ کے پانچ بھائی تھے جو کہ اب سب انتقال کر چکے ہیں ۔ جب آپ تین سال کی عمر کو پہنچے تو والد انتقال کر گئے اور کچھ عرصہ کے بعد والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ تعل...

مفتی غلام قادر کشمیری

مفتی غلام قادر کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: مولانا مفتی غلام قادر بن مولانا نور ولی علیہمالرحمہ۔ آپ کا تعلق متوسط زمیندار اور علمی گھرانے سے تھا۔ مقامِ ولادت:  کشمیر جنت نظیر کی تحصیل حویلی ضلع پونچھ کے گمنام قصبے شاہ پور میں تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم: حسبِ دستور ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا نور ولی اور اپنے بڑے بھائی مولانا فقیر محمد سے حاصل کی اور بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دارلعلوم نعمانیہ لاہور،دارالعلوم ...

مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری

مفتی اعظم پاکستان علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید احمد۔کنیت: ابوالبرکات۔ لقب: مفتیِ اعظم پاکستان۔سلسلہ نسب:ابوالبرکات سید احمد قادری بن سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے جد ِاعلیٰ سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور"ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ 1319ھ بمطابق  1901ء کو بمقام ...

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی

حضرت علامہ مولانا مفتی مظفر احمد دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مفتی مظفر احمد ، حضرت علامہ مفتی محمد مظہر اللہ دہلوی ؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے اور نامور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد صاحب کے بڑے بھا ئی تھے۔ دہلی میں تولد ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ عالیہ جامع مسجد فتحپوری دہلی میں قاری فضل الدین سے آپ نے قرآن مجید حفظ کیا اور تجوید و قراٗت کی تعلیم حاصل کی۔ پھر اسی مدرسہ میں نامور علماء سے علوم ع...

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی

حضرت علامہ مفتی خادم حسین جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مردم خیز سرزمین سندھ نے اسلام اور اسلامی علوم و فنون کے عروج کے دور میں جن علمی شخصیات کو جنم دیا ان میں اسے استاد العلماء ، شیخ طریقت ، عالم باعمل ، امام المناطقہ حضرت علامہ الحاج کادم حسین جتوئی بھی ایک ہیں۔ ولادت: مولانا خادم حسین بن فقیر محمد جیئل، بلوچ قبلہ کی جتوئی شاخ سے تھے او رنسبی تعلق سندھ کے آخری کلہوڑا حاکم میاں عبدالنبی کے سپہ سالار اور معتمد خاص دگانو خان جتوئی سے تھا۔آپ کی ول...

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید

استاذ العلماء مفتی محمد عبداللہ بلوچ نعیمی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی محمد عبداللہ ۔اپنے قبیلہ کی نسبت سے "بلوچ" کہلائے۔والد کا اسمِ گرامی:محمد رمضان بلوچ مرحوم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ 1344ھ،بمطابق 1925 ایرانی "مکران"کے محلہ ریکسرادارہ پل،مقام چاہ بہار ،مکران ایران میں پیداہوئے۔1935 میں آپ کے والد ماجد نقل مکانی کر کے بلوچستان کے راستےسے سندھ آگئے، اور ملیر (کراچی ) میں مستقل آباد ہو گئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم کا ...

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر قاتلانہ حملہ ۱۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۶ اگست ۲۰۱۲ء کو ہوا۔ جبکہ آپ کی شہادت ۲۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۱۶، اگست ۲۰۱۲ء کو واقع ہوئی۔...