تلاش کے نتائج یوم وفات 1 رجب المرجب کل نتائج ( 112 )

حضرت ابوالعباس قاسم سیاری

حضرت ابوالعباس قاسم سیاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا نام قاسم بن قاسم بن مہدی ہے آپ احمدبن سیار کے نواسے تھے، آپ مرد کے بڑے مشائخ میں سے تھے، آپ نے بزرگانِ دین کی صحبت سے استفادہ کیا عالم علوم شریعت عارف معارف و حقائق تھے، آپ شیخ ابوبکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ سے ارادت رکھتے تھے مرو میں حقائقِ و رموز پر جس نے سب سے پہلے سلسلۂ گفتگو کا آغاز کیا وہ آپ ہی تھے۔آپ کے والد محترم بڑے رئیس اور مالدار تھے ، ان کے مرنے پر آپ کو وراثت میں سے بہت کچھ مال و متا...

حضرت سید سالار مسعود غازی

حضرت سید سالار مسعود غازی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ علوی سادات عظام میں سے تھے۔ حضرت محمد حنیفہ بن علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت سے سلسلۂ نسب حضورنبی کریمﷺ سے ملتا ہے۔ آپ کے والد میر ساہوبن عطاء اللہ علوی تھا آپ کی والدہ ماجدہ سترمعّٰلی سلطان محمود سبکتگین غزنوی کی بیٹی تھیں۔ آپ کا اسم مبارک میر مسعود تھا۔ دہلی کے نواح میں آپ کا نام پیر پلہم مشہور تھا۔ دیار خراسان میں رجب سالار سے مشہور تھے بعض مقامات پر میاں غازی اور میاں بالی کے ناموں سے پکارے...

حضرت مولانا حامد علی

حضرت مولانا صوفی  حامد علی (لیہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ اپنے دور کے بہترین مدرسین میں شمار ہوتے تھے ، موجودہ دور میں تقوی وپر ہیز گار ی کے اعتبار سے سلف صالحین کا نمونہ تھے۔آپ کے ابتدائی حالات معلوم نہ ہو سکے ، راقم نے سیال شریف میں آپ سے نحو میر پڑھنے کی سعادت حاصل کی تھی ، ان جیسے انہماک سے پڑھاتے ہوئے بہت کم اساتذہ کو دیکھا گیا ہے۔  حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ سلسلہ ٔ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت پ...

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین شاہ رکن عالم ملتانی

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین سہروردی شاہ رکن عالم ملتانی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام :رکن الدین۔کنیت:ابوالفتح ۔لقب:رکنِ عالم اور فضل اللہ ہیں  ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :ابوالفتح شیخ رکن الدین ،بن عارفِ کامل شیخ صدرالدین  عارف،بن شیخ الاسلام والمسلمین حضرت غوث بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: بروز جمعۃ المبارک ،9/رمضان المبارک649ھ ،بمطابق 1251ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ کی ابتدائی تعلی...

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالی...

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی

حضرت علامہ مولانا گل محمد صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: مولانا قاضی گل محمد بن مولانا غلام حسین صدیقی گوٹھ ترائی ( تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ ترائی کے قاضی نامور علماء گذرے ہیں ، مولانا گل محمد کے آباء واجداد میں نسل درنسل علماء پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی، اس کے بعد گوٹھ اسحاق دیرو ( تحصیل گڑھی یاسین ) میں مولانا محمد ہاشم کے ہاں تعلیم حاصل کی اور بقیہ کتب کی تکمیل مولانا میر مح...

میرسید موسی قادری بغدادی

حضرت میرسید موسی قادری  بغدادی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید موسیٰ بغدادی قادری﷫۔ والد کا اسم گرامی: حضرت میر سید علی ﷫۔ آپ کا نسبی تعلق ساداتِ کرام کےعظیم خانوادے سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغدادمقدس میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ﷫نے اپنے والد ِگرامی اورمشائخِ عراق سے کسبِ علم کیا۔تمام علوم و فنون میں یکتائے زمانہ تھے۔ بیعت وخلافت:  سلسلہ عالیہ قادریہ میں اپنے والد بزرگوار حضرت میر سید علی  بغدادی﷫ سے بیعت ہوئے،او...

حضرت سید سمن شاہ بخاری

حضرت سید سمن شاہ بخاری (سرکار مجذوب) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت سید سمن بخاری سرکار مجذوب علیہ الرحمتہ کے آباء واجداد بخارا سے سندھ میں تشریف لائے آپ جدا مجد حضرت سید گل شاہ بخاری علیہ الرحمتہ تقریباً ۱۲ صدی ہجری میں سندھ میں تشریف فرما ہوئے تھے۔ آپ کا سلسلہ اوپر جاکر حضرت سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے، آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے۔ سید سمن شاہ سرکار بن سید گل شاہ ذثانی سید قربان علی شاہ بن سید علی بخش شاہ بن سید گل شاہ غازی۔ ح...