تلاش کے نتائج یوم وفات 1 ربیع الاول کل نتائج ( 168 )

حضرت شاہ بدر گیلانی

حضرت شاہ بدر گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی اولادِ امجاد سے تھے۔ بعہدِ اکبر لاہور تشریف لائے۔ کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزین تھے۔ لاہور و پنجاب کے لوگوں کی ایک کثیر جماعت آپ کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئی۔ ۱۰۱۸ھ میں بہ زمانۂ جہانگیر وفات پائی۔ مزار موضع ستانیان علاقہ پٹیالہ میں زیارت گاہِ خلق ہے۔ چوں بدر الدین از دنیائے فانیرقم کن فضلِ حق یا شیخِ حق سال۱۰۱۸ھسفر ور زید و شد روشن بجنتدگر سیّد ولی بدر الکرامت۱۰۱۸ھ...

حضرت شاہ ابوالمعالی قادری

حضرت شاہ ابوالمعالی قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید خیر الدین محمد۔ کنیت: ابوالمعالی۔  لقب: اسد الدین۔تخلص: اشعار میں معالی کے علاوہ ’’غربتی‘‘ بھی بطورِ تخلص استعمال کرتےتھے۔لیکن شاہ ابو المعالی کے نام سے زیادہ معروف ہیں۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ ابوالمعالی قادری بن سید رحمت اللہ بن سید فتح اللہ۔ علیہم الرحمہ۔ شیخ المشائخ حضرت داؤدکرمانی﷫ آپ کے حقیقی چچا تھے۔آپ ان کے داماد اور خلیفۂ اعظم ...

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع سیادت و شرافت تھے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ اور شجاعت و سخاوت میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر ہدایت و ارشادِ خلق میں گزاری۔ ۱۲۲۸ھ میں شہادت پائی۔ یہ سانحہ اس طرح پر ہوا کہ جب رنجیت سنگھ تمام پنجاب پر قابض ہوگیا تو صاحب سنگھ بیدی جو گورو نانک کی اولاد سے تھا اور موضع اونہ میں مقیم تھا اور رنجیت سنگھ اس کی بڑی عزّت و توقیر کرتا تھا۔ اس وجہ سے وُہ اکثر و بیشتر مسلمانوں پر نار وا ظلم و ست...

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری

حضرت مخدوم علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید علی احمد۔لقب:علاء الدین صابر، بانیِ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ۔سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:  سید علاء الدین علی احمد صابر بن سید عبدالرحیم بن سید عبدالسلام  بن سید سیف الدین بن سید عبد الوہاب بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کی والدہ ماجدہ  حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر﷫ کی ہمشیرہ تھیں،اور سلسلہ نسب امیر المؤمنین حضرت فاروقِ...

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء پانی پتی

حضرت شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء  پانی پتی رحمۃ اللہ  علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  خواجہ محمد۔لقب: جلال الدین،کبیر الاولیاء۔مکمل نام: شیخ جلال الدین محمد کبیر الاولیاء پانی پتی۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: شیخ محمد جلال الدین کبیر الاولیاء بن خواجہ محمود بن کریم الدین بن جمیل الدین  عیسیٰ بن شرف الدین بن محمود بن بدرالدین بن ابو بکر بن صدر الدین بن علی بن شمس الدین عثمان بن نجم الدین عبدا للہ الیٰ آخرہ ۔آپ کا سلسلہ امیر المؤمنین ح...

حضرت بدرالدین یوسف

حضرت بدرالدین یوسف بن عبداللہ اذرعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یوسف بن عبداللہ بن محمد اذرعی: بدر الدین لقب تھا۔عالم دہر فاضل عصر،ماہر علوم متعددہ تھے۔۶۰۱ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ اپنے باپ قاضی القضاۃ شمس الدین عبداللہ اور محمود حصیری سے حاصل کی۔چارشنبہ کے روز۱۳؍ماہ ربیع الاول۶۹۶ھ میں وفات پائی ۔’’مقتدائے عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔   (حدائق الحنفیہ)...

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید محمد بختیار۔لقب: قطب الدین، کاکی۔مکمل نام:  سید محمد قطب الدین بختیار کاکی﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حسینی ساداتِ کرام  سے ہے۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:   خواجہ قطب الدین سید  بختیارکاکی بن  سید کمال الدین احمد  بن سید موسیٰ بن سید محمد بن سید  احمد  بن سید اسحاق حسن بن سید معروف بن سید احمد  بن سید رضی الدین بن سید حسام...

حضرت مولانا غلام علی گوپانگ

حضرت مولانا غلام علی گوپانگ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام علی بن حیدر خان گوپانگ (متوفی ۱۸ شعبان المعظم ۱۳۳۰ھ) نے ۹ ذولحجہ ۱۲۸۷ھ کو اپنے گوٹھ (جو کہ بعد میں آپ کے نام سے مشہور ہوا) ضلع بدین میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت:  سجادہ نشین درگاہ لواری شریف کی سرپرستی میں قائم مدرسہ دارالنور عثمانیہ میں تعلیم و تربیت حاصل کی اسی درسگاہ میں درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہویئے۔ اس مدرسہ کی بنیاد مولانا نور محمد قوم گھرانہ نے ۱۲۷۳ھ کو رکھی...

حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی

حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی۔لقب:استاذا لعلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا شاہ نسیم احمد دہلوی بن مولانا حبیب احمد دہلوی بن مولانا حسن علی علیہم الرحمہ۔مولانا نسیم احمد صاحب  کے دادا مولانا  حسن علی صاحب تھے۔ جو دہلی کے قدیمی باشندے تھے۔ انہوں نےحضرت  شاہ عبد العزیز محدث دہلوی اور حضرت  شاہ عبد القادر دہلوی سے علوم دینی کی تعلیم حاصل کی۔ دہلی میں فوت ہ...