تلاش کے نتائج یوم وفات 1 ربیع الاول کل نتائج ( 168 )

شیخ الاسلام سید محمد بن سلیمان جزولی

شیخ الاسلام سید محمد بن سلیمان جزولی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: محمد۔ کنیت: ابو عبد اللہ۔لقب: شیخ الاسلام، قطبِ زمانہ، صاحبِ دلائل الخیرات۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:  سید محمد بن سید عبدالرحمن بن سید ابی بکر بن سید سلیمان بن سید سعید بن یعلی بن یخلف بن موسیٰ بن علی بن یوسف بن عیسیٰ بن عبد اللہ بن جندوز بن عبد الرحمن بن محمد بن احمد بن حسان بن اسمعیل بن جعفر بن عبداللہ کامل بن حسن مثنی بن حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ(رضی اللہ عنہم اجمعین)۔...

حضرت شیخ مصطفیٰ رفیقی

حضرت شیخ مصطفیٰ رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ مصطفیٰ بن طیب بن احمد بن مصطفیٰ رفیقی: ابو احمد کنیت تھی، ۱۲۲۶ھ میں پیدا ہوئے۔عالم عامل،فاضل کامل،فقیہ محدث،حسن المحاضرہ،بلیغ العبارہ، حاضر البدیہ،شاعر موزون،مؤرخ جید تھے،صحاح ستہ اور کتبِ تصوف مثل عوارف و تعرف اور احیاء العلوم کو اپنے باپ سے پڑھا اور نسخ کیا اور دیگر علوم عقلیہ و نقلیہ کو اپنے زمانہ کے فضلاء اور حفاظ سے حاصل کیا،ہمیشہ طاعات و عبادات میں مشغول رہتے تھے،آپ سے شیخ بہاء الدین وشیخ احمد...

حضرت پیر مکی

حضرت پیر مکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید عزیز الدین مکی﷫۔لقب: پیر مکی۔اسی لقب سے آپ مشہور عام وخاص ہیں۔سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: سید عزیز الدین مکی بن سید عبد اللہ۔علیہما الرحمہ۔آپ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام کے عظیم خانوادے سےہے۔خاندانی نجابت،علمی شرافت،کے ساتھ ساتھ تقویٰ وفضل میں اپنی مثال آپ تھے۔آپ کا آبائی تعلق بغداد معلیٰ سےہے۔بغداد کےنواح میں ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ِ گرامی انتہائی نیک سیرت وپاکدامن اور صاحبِ علم وعمل شخ...