تلاش کے نتائج یوم وفات 03 ربیع الاول کل نتائج ( 11 )

خواجہ بہاء الدین نقشبند

خواجہ بہاء الدین نقشبند  رحمۃا للہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: سید  محمد۔لقب: بہاء الدین ،نقشبند۔والد کا اسم گرامی:سید محمد۔مکمل نام اس طرح ہے: خواجۂ  خواجگان خواجہ سید محمد بہاء الدین نقشبند﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 4/محرم الحرام 718ھ مطابق 7/مارچ 1318ء کو’’قصر عارفاں‘‘جوبخارا کے مضافات میں واقع ہے،میں ہوئی۔ قبل از ولادت بشارت:  پیدائش سے پہلے حضرت بابا...

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری

حضرت میاں شیر محمد  شرقپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: میاں شیر محمد۔لقب: شیر ِربانی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری بن میاں عزیز الدین شرقپوری  بن محمد حسین بن مولانا غلام رسول بن حافظ محمد عمر بن حضرت صالح محمدعلیم الرحمہ۔حضرت شیر ربانی ﷫ کےوالد گرامی جناب میاں عزیز الدین شکل وصورت میں باپ بیٹا مشابہ تھے۔سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے۔اکثر سلسلہ قادریہ کےاوراد وظائف میں مصروف رہتے۔رہتک (انڈیا) میں...

سیدہ ام سلمہ

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسم گرامی: رملہ یا ہند۔لقب: ام المؤمنین۔کنیت: ام سلمہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: سیدہ ام سلمہ بنت   ابو امیہ حذیفہ ( بعض مؤرخین کےنزدیک سہیل ہے)  بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمرو بن مخزوم بن لقیظہ بن مُرہ بن کعب تھا۔ قریش کی ایک شاخ ’’بنو مخزوم‘‘سے تعلق تھا۔۔ مکے کے دولت مند لوگوں میں سے تھے۔جو بڑے مخیر اور فیاض تھے سفر میں جاتے تو تمام قافلہ والوں کی کفالت خود...

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض موسیٰ صفات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اہل حضرت کے بادشاہ۔ درگاہ وصلت کے سرتاج۔ ولایت کے آسمان، درایت کے آفتاب، کثیر الفضائل ابو علی الفضیل بن عیاض قدس سرہ ہیں آپ مشائخ کبار اور اپنے زمانہ کے معزز داروں میں سے تھے۔ اکثر گریہ و زاری میں مصروف رہتے اور ہمیشہ رنج و غم میں ڈوبے رہتے تھے دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا تھا کہ آپ ہمیشہ کسی گہری اور سخت فکر میں محو رہتے ہیں۔ آپ نے ارادت کا خرقہ جناب خواجہ عبد الواحد سے پہنا تھا۔ آپ کے عبرت...

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت سید نورالحسن۔لقب: سراج السالکین،عمدۃ العارفین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:عارف کامل حضرت سید نور الحسن شاہ  بن حضرت سید غلام علی  شاہ بن حضرت سید حیات شاہ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام حسین ﷜ تک پہنچتا ہے۔آپ کے آباؤ  اجداد با کمال بزرگ تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:551) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/جمادی الاول 1306ھ مطابق 30/جنوری 1889ء بروز بدھ،بو...

حضرت مولانا فقیر محمد قاسم کالرو

حضرت مولانا فقیر محمد قاسم کالرو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا فقیر محمد قاسم بن فقیر محمد سلطان کا لرو گوٹھ صاحبن جو کوٹ تحصیل و ضلع عمر کوٹ میں ۱۲۹۹ھ کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم آبائی گوٹھ میں مسجد کے مکتب میں حاصل کی، اس کے بعد مٹیاری ( ضلع حیدرآباد) میں حضرت علامہ قاضی لعل محمد متعلوی کے پاس تعلیم حاصل کی اور چند اسباق قاضی صاحب کے استاد محترم ( یعنی اپنے دادا استاد) علامہ حسن اللہ صدیقی سے تبرکا پڑھے ۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ ...