تلاش کے نتائج یوم وفات رجب المرجب کل نتائج ( 307 )

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی

حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہوگئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سوتیس چلے کاٹے تھے۔ [۱۔علاءالدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان ...

پیر سید محمد امین الحسنا ت پیر آف مانکی شریف

پیر سیدمحمدامین الحسنا ت پیر آف مانکی شریف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت مولانا پیر سید محمد امین الحسنات۔لقب:ناصرِملت،مجاہدِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت پیر محمد امین الحسنات بن پیر عبدالرؤف بن پیر عبدالحق پیر عبدالوہاب بن مولانا ضیاء الدین۔علیہم الرحمۃ۔(تخلیق پاکستان میں علماء اہلسنت کاکردار:125) آپ کا آبائی تعلق "اکوڑہ خٹک" سےہے۔آپ کےجدامجد مولانا ضیاء الدین نےاپنے وطن سے ہجرت کرکےعلاقہ"بداش" تشریف لےگئے،اوروہاں ایک مسجد میں ...

حضرت شیخ جلال الدین تبریزی

حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا شمار بڑے کامل بزرگوں میں سے تھا، چشتی خاندان کے بزرگوں کی کتابوں میں آپ کے حالات و مناقب لکھے ہیں جو دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوائد الفوائد:  میں سلطان المشائخ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ شیخ جلال الدین تبریزی! شیخ ابوسعید تبریزی کے مُریدوں میں سے تھے، آپ اپنے شیخ ابوسعید کی وفات کے بعد شیخ شہاب الدین سہروردی کی خدمت میں گئے اور ان کی اتنی خدمت کی کہ کسی دوسرے مرید اور ارادت مند کو یہ بات نصیب نہ ہو...

حضرت مولانا حامد علی

حضرت مولانا صوفی  حامد علی (لیہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ اپنے دور کے بہترین مدرسین میں شمار ہوتے تھے ، موجودہ دور میں تقوی وپر ہیز گار ی کے اعتبار سے سلف صالحین کا نمونہ تھے۔آپ کے ابتدائی حالات معلوم نہ ہو سکے ، راقم نے سیال شریف میں آپ سے نحو میر پڑھنے کی سعادت حاصل کی تھی ، ان جیسے انہماک سے پڑھاتے ہوئے بہت کم اساتذہ کو دیکھا گیا ہے۔  حضرت مولانا صوفی حامد علی قدس سرہ سلسلہ ٔ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت پ...

حضرت علامہ سید دیدار علی شاہ الوری

امام الفقہاءوالمحدثین حضرت علامہ سید محمد دیدار علی شاہ الوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت :ابو محمد ۔اسمِ گرامی :سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے پردادا سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور" ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: امام المحدثین سید محمد دیدار علی شاہ۔1273ھ/1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ ، الور میں پیدا ہوئے۔ تحصی...

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین شاہ رکن عالم ملتانی

شیخ الاسلام ابوالفتح حضرت شیخ رکن الدین سہروردی شاہ رکن عالم ملتانی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام :رکن الدین۔کنیت:ابوالفتح ۔لقب:رکنِ عالم اور فضل اللہ ہیں  ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :ابوالفتح شیخ رکن الدین ،بن عارفِ کامل شیخ صدرالدین  عارف،بن شیخ الاسلام والمسلمین حضرت غوث بہاؤ الدین  زکریا ملتانی(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: بروز جمعۃ المبارک ،9/رمضان المبارک649ھ ،بمطابق 1251ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  آپ کی ابتدائی تعلی...

قاضی ضیاء الدین

حضرت قاضی ضیاء الدین﷫ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت قاضی ضیاء الدین۔لقب: شیخ جیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت قاضی ضیاء الدین بن شیخ سلیمان بن شیخ سلونی عثمانی رحمۃ اللہ علیہم۔آپ علیہ الرحمہ سلسلہ عالیہ قادریہ کےاٹھائیسویں امام اور شیخ طریقت ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 925ھ،مطابق 1519ءکو قصبہ"نیوتنی"ضلع لکھنؤ(ہند) میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کی تعلیم و تربیت ابتداء میں گھر پر ہی ہوئی۔اس کے بعد آپ نے گجرات کا سفر اختیار  فرمایا اور وہاں حض...

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولاناغلام دستگیر رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالافضل۔لقب:مؤرخ اہلسنت۔تخلص:نامی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا پیر غلام  دستگیر نامی بن پیر حامد شاہ رحمہا اللہ تعالی۔آپ کانام نامی اسم گرامی محسن اہلسنت حضرت علامہ مولانا غلام دستگیر قصوری دائم الحضوری علیہ الرحمہ کےنام پررکھاگیا۔ آپ اپنےنام کےبارےمیں خودفرماتےہیں: زادم و گشتم غلام دستگیر۔۔۔۔من شدم نامی ...

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری

عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید فتح علی شاہ علیہ الرحمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ المشائخ حضرت مولانا سید فتح علی شاہ بن سید امیر شاہ بن قیوم زمان شاہ ۔(علیہم الرحمہ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  باسعادت 11/ربیع الاول1296ھ،مطابق 1879ءکو "کھروٹہ سیداں"ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد اور جدا امجد اپنے دور کے مقتدرفضلاء میں شمار کئے جاتے تھے ، آپ نے پرائمری پاس کرنے ...