تلاش کے نتائج یوم وفات رجب المرجب کل نتائج ( 307 )

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجل...

ترکی تیونسی

                شیخ محمد معاویہ بن محمود بن محمد بن مصطفیٰ بن حسن بن بابا محمد تونسی: ٹیونس کے رئیس العلماء عالم فاضل اور متکلم تھے،رسالہ ابن ملوکہ کی شرح بنام نزہۃ الفکر فی اسرار فواتح السور تحریرکی۔۱۲۹۴؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابنِ زرکشی

احمد بن حسن المعروف بہ ابن زرکشی: لقب شہاب الدین تھا،مدرسہ حسامیہ میں مدت تک مدرس رہے اور ہدایہ کی شرح سغناقی کا انتخاب کیا اور ماہ رجب[1]۷۳۸؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ ۷۳۷’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

شیخ علی بن داؤد قہقاری

شیخ علی بن داؤد قہقاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن داؤدن بن یحییٰ بن حیان بن عبد الملک قحقازی: نجم الدین لقب اور ابو الحسن کنیت تھی۔امام فاضل،فقیہ محدث،اصولی،نحوی،شیخ اہلِ دمشق تھے۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء سے علم اخذ کیا چنانچہ فقہ شمس حریری اور اصول بدربن جماعہ سے اخذ کیا اورحدیث کو نجم شقرادی سے سنا ۔نحو علاء بن مطرزی اور عربی محمد تونسی سے پڑھی اور سوا کتاب مناسک حج اور کچھ نظم و نثر کے آپ نے تصنیف اس واسطے نہ کی کہ لوگ مصنفین پر عیب پکڑتے ہیں...

ابنِ مہاجر حنفی

شیخ احمد بن عبداللہ المعروف بہ ابن المہاجر حنفی: شہاب الدین لقب تھا۔ نحوو عروض میں عالم فاضل،فقہ واصول میں عارفِ کامل تھے۔حمات میں قاضی جمال الدین عبداللہ بن العدیم کی طرف سے نائب رہے۔آنحضرتﷺ کی مدح میں قائد اور نظم حسنہ تصنیف کی اور ماہِ رجب ۷۴۹؁ھ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ...

حضرت امام مسلم

حضرت امام مسلم  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:امام مسلم ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:عساکر الملت والدین۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے۔امام مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد بن کر شاد۔علیہم الرحمہ۔ آپ  نسبا ًعرب کے مشہور قبیلہ بنو قشیرسے تعلق رکھتے تھے اسی لیے" قشیری "کہلائے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت میں مؤرخین کااختلاف ہے،حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی  علیہ الرحمہ نے202ھ،امام ذہبی نے204ھ،اورامام  ابن اثیر نے206ھ تحریر کیا ہے۔لیکن علماء...

حضرت ابو حفص عمرو بن اسحاق غزنوی

حضرت ابو حفص عمرو بن اسحاق غزنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمرو بن اسحٰق بن احمد غزنوی: ابو حفص کنیت،سراج الہندی لقب تھا۔ ۷۰۴؁ھ میں پیدا ہوئے،بڑے عالم فاضل،اصولی،مفسر،فقیہ،محدث،وسیع العلم، کثیر المہابۃ،ذی وجابت،شیخ الحنفیہ تھے۔فقہ کو وجیہ رازی و سراج ثقفی اور زین بدایونی وگیرہ علمائے ہند سے ھاسل کیا اور حج کیا اور قاہرہ میں قاضی حنفیہ مقرر ہوئے۔ابن ابی عجلہ کو ابن الفارض کے حق میں کلام کرنے کے باعث تعزیردی، لیکن صوفیوں سے تعصب رکھا کرتے تھے۔۷؍رجب کی ...

حضرت ابوالعباس قاسم سیاری

حضرت ابوالعباس قاسم سیاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا نام قاسم بن قاسم بن مہدی ہے آپ احمدبن سیار کے نواسے تھے، آپ مرد کے بڑے مشائخ میں سے تھے، آپ نے بزرگانِ دین کی صحبت سے استفادہ کیا عالم علوم شریعت عارف معارف و حقائق تھے، آپ شیخ ابوبکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ سے ارادت رکھتے تھے مرو میں حقائقِ و رموز پر جس نے سب سے پہلے سلسلۂ گفتگو کا آغاز کیا وہ آپ ہی تھے۔آپ کے والد محترم بڑے رئیس اور مالدار تھے ، ان کے مرنے پر آپ کو وراثت میں سے بہت کچھ مال و متا...

حضرت شیخ عبدالواحد بن علی سیاری

حضرت شیخ عبدالواحد بن علی سیاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت ابوالعباس سیاری رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد مرید اور خواہر زادہ تھے آپ کی توبہ کا واقعہ یہ ہے کہ ایک دن آپ نے صوفیہ کرام کو دعوت سماع دی سماع کے دوران ایک صوفی کو وجد آگیا، اور اس عالم وجد میں وہ ہوا میں اڑنے لگا، اور گم ہوگیا اور پھر اسے کسی نے نہیں دیکھا، اس حیرت انگیز واقعہ کو دیکھتے ہی آپ کے دل میں جذبۂ عشق الٰہی ظاہر ہونے لگا اپنا گھر صوفیہ کے لیے وقف کردیا، اپنے مال و دولت کو اللہ کی...

حضرت سید سالار مسعود غازی

حضرت سید سالار مسعود غازی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ علوی سادات عظام میں سے تھے۔ حضرت محمد حنیفہ بن علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت سے سلسلۂ نسب حضورنبی کریمﷺ سے ملتا ہے۔ آپ کے والد میر ساہوبن عطاء اللہ علوی تھا آپ کی والدہ ماجدہ سترمعّٰلی سلطان محمود سبکتگین غزنوی کی بیٹی تھیں۔ آپ کا اسم مبارک میر مسعود تھا۔ دہلی کے نواح میں آپ کا نام پیر پلہم مشہور تھا۔ دیار خراسان میں رجب سالار سے مشہور تھے بعض مقامات پر میاں غازی اور میاں بالی کے ناموں سے پکارے...