تلاش کے نتائج یوم وفات رجب المرجب کل نتائج ( 307 )

زینت القراء قاری غلام محی الدین رضوی

زینت القراء قاری غلام محی الدین رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: قاری غلام محی الدین رضوی۔لقب: زینت القراء۔والدکااسم گرامی:حضرت حافظ  قاری غلام جیلانی رضوی  پیلی بھیتی۔ ولادت : آپ کی ولادت باسعادت "پیلی بھیت" کےایک علمی گھرانےمیں ہوئی۔ آپ کی پیدائش  کے وقت ولی کامل  حضرت شاہ جی محمد شیرمیاں  رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے لعاب دہن سے نوازا ، دعا دی  اورفرمایا:کہ"یہ بچہ قران حکیم کا ماہر اور متجر عالمِ دین ہوگا"۔ ...

حضرت مولانا حکیم عبدالقیوم شہید بدایونی

حضرت مولانا حکیم عبدالقیوم شہید بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شوال المکرم ۱۲۸۲؁ھ سال ولادت، ‘‘ذاکر رسول اللہ’’ تاریخی نام، پردادا مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی نے محمد عبد القیوم نام رکھا، دادا کے حقیقی چھوٹے بھائی حضرت تاج الفحول نے تعلیم دی، ۱۲۹۸؁ھ میں حضرت تاج الفحول کے ہمراہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے، تکمیل علوم کے بعد طب کی تحصیل مولانا حکیم سراج الحق سےکی، پھر دہلی جاکر حکیم عبد المجید خاں سے استفادہ کیا، حکیم محمود خاں ...

بحر العلوم مولا نا عبد العلی لکھنوی

بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام عبدالعلی کنیت ابوالعباس،لقب"بحرالعلوم" سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ)۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1144 ھ، لکھنؤ میں پید اہوئے۔ تحصیلِ علم: سترہ سال کی عمر میں تمام علوم  ِنقلیہ وعقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرا...

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے ...

حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی

حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا شاہ محمد حسین  علیہ الرحمہ۔لقب:فخر الاصفیاء،علامۂ زماں،شہیدِ محبت،عمری،محبی،الہ آبادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی بن تفضل حسین۔علیہما الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتاہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت1269ھ،مطابق 1853ءکومحلہ بہادرگنج،الہ آباد (انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم...

حضرت مولانا عبداللہ بہاری ٹونکی

حضرت مولانا عبداللہ بہاری ٹونکی علیہ الرحمۃ آپ کے بزرگ عظیم آباد وصوبہ بہار کے تھے، وہاں سے ریاست ٹونک میں گور کھپوریوں کے محلہ میں آکر آباد ہوئے، یہیں آپ پیدا ہوئے، محمد عبداللہ نام رکھا گیا، والد کا نام شیخ صابر علی تھا، ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی سے درسیات پڑھی، مولوی احمد علی سہارن پوری سے حدیث کا دور کیا، مولانا فیض الحسن سہارنپوری سے ادبیات عربی حاصل کیا، محلہ مدرسہ عبد الرب دھلی سے تدریس کی ابتدا...

حضرت مولاناعبدالسلام عباسی بدایونی

حضرت مولاناعبدالسلام عباسی بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشاہیر علمائے ہند میں تھے، ۱۲۷۱ھ میں پیدا ہوئے، اپنےچچا مولانا بہا مالحق (تلمیذ رشید مولانا بحر العلوم فرنگی محلی) اور علماءرامپور سے اخذ علوم کیا، ریاست رام پور میں قاضی محکمہ شرعی تھے، حضور شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی کے مرید تھے، مرشد کےبرادر زادہوجانشین حضرت مخدوم شاہ آل رسول قدس سرہ نےخرقہ اور مثال خلافت سے نوازا، آخرمیں مسجد نشین ہوگئے تھے، شاعر بھی تھے، کلام بلند ہوتاتھا، زیادہ ت ف...

حضرت مولانا شاہ عبد الباری فرنگی محلی

حضرت مولانا شاہ عبد الباری  فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالباری۔لقب:امام العلماء،فرنگی محلی،لکھنوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ عبدالباری  بن حضرت شاہ مولانا عبدالوہاب بن حضرت مولاناشاہ محمد عبدالرزاق بن مہلک الوہابیین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الدین فرنگی محلی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ،مطابق 1878ءکو"فرنگی محل" لکھنؤ(ہند)میں ہوئی۔ تحصیل علم:حضرت مولانا شاہ عبد الباقی فرنگی محلی&nbsp...

حضرت مولانا شاہ علی حسین اشرفی کچھوچھوی

شیخ المشائخ شبیہِ غوث الاعظم مولانا سید شاہ ابواحمد محمد علی حسین اشرفی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی شاہ محمد علی حسین ،کنیت ابو احمد ،خاندانی خطاب اشرفی میاں ۔ تاریخِ ولادت: 22/ ربیع الثانی 1266ھ بروز  پیر  ،بوقت صبح صادق   پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا گل محمد خلیل آبادی علیہ الرحمۃ نےبسم اللہ خوانی کی رسم ادا کرائی، مولانا  امانت علی کچھوچھوی، مولانا سلامت علی گور کھپوری اور مولانا قلندر بخش کچھو...

امام موسی کاظم

حضرت امام  موسی کاظم﷜ نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمی...