تلاش کے نتائج کل نتائج ( 62 )

سید آل احمد اچھے میاں﷫

سید آل احمد اچھے میاں﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید آل احمد۔ کنیت: ابوالفضل۔ لقب: اچھےمیاں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیدآل احمد اچھے میاں بن حضرت سیدشاہ حمزہ بن سیدشاہ آل محمدبن سیدشاہ برکت اللہ بن سیدشاہ اویس بن سیدعبدالجلیل بن سیدمیرعبدالواحدبن سیدابراہیم بن سیدقطب الدین بن سید ماہربن سیدشاہ بڈہ بن سیدکمال بن سیدقاسم بن سیدحسن بن سیدنصیربن سیدحسین بن  سیدعمربن محمدصغریٰ بن سیدعلی بن سیدحسین بن سید ابوالفرح واسطی بن سیدداؤد بن سیدحسین بن سید...

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰؁ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔ مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ...

امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو البلال محمد الیاس عطار قادری رضوی

تعارفِ امیر اھلسنت مدظلہ العالی شیخ طریقت، اَمیراَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت مبارکہ ۲۶ رَمَضانُ المبارَک ۱۳۶۹ھ بمطابق ۱۹۵۰ءمیں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔ آپ کے آباء واجداد امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے آباء واجدادہند کے گاؤں"کُتیانہ(جُوناگڑھ)" میں مقیم تھے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے دادا جان عبدالرحيم علیہ رحمۃ اللہ الکریم کی ن...

مولانا حکیم احمد الدین چکوالی

مولانا حکیم احمد الدین چکوالی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا حکیم احمد الدین چشتی چکوالی﷫۔لقب: استاذالاساتذہ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا حکیم احمد الدین چشتی بن  مولانا غلام حسین چشتی  چکوالی بن قاضی  محمد احسن بن محمد حنیف بن  محمد بن نور محمد۔علیہم الرحمہ۔خاندانی تعلق قطب شاہی اعوان سے ہے۔آپ کے والد گرامی حضرت مولانا غلام حسین چکوالی﷫ اپنے زمانےکےامام الفضلاء تھے۔انہوں نے علوم متداولہ کی تحصیل و...

حضرت شیخ علی رفیقی

حضرت شیخ علی رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ علی بن یحییٰ بن معین الحق والملۃ والدین رفیقی: ابو عبد الاحد کنیت تھی، منگل کے روز ۴ماہ رمضان ۱۱۵۲ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے عالم کامل،عارف زاہد،محدث فقیہ،فاضل متورع تھے حدیث کو اپنے باپ سے سنا اور انہیں سے علوم ظاہری وباطنی اور معارف وآداب اور سلوک کو اخذ کیا اور نیز اپنے بڑے بھائی شیخ اسلم سے استفادہ کیا اور آپ سے آپ کے تینوں بیٹوں شیخ عبد الاحد اور شیخ بہاء الدین اور شیخ سنا اور چچا کے بیٹے شیخ ا...

حضرت سید شاہ آل محمدمارہروی﷫

حضرت سید شاہ آل محمدمارہروی﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید شاہ آل محمد۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:برہان الموحدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ آل محمد، بن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ بروز بدھ،18رمضان المبارک،1111ہجری کوبلگرام میں سید شاہ برکت اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: تمام ظاہری وباطنی علوم کی تعلیم وتکمیل اپنے والدِ ماجد ...

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور بزرگ حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی ’’سیوہن شریف‘‘ کے صدیقی  خاندان کے نامور عالم گزرے ہیں۔ مخدوم بصر الدین کا اصل نام رکن الدین تھا لیکن شہرت بصر الدین سے حاصل ہوئی۔ جد بزرگوار مخدوم محمد حسن صدیقی (وفات ۱۲۲۰ھ/۱۸۰۵ئ) اپنے وقت کے عالم عارف و کامل بزرگ تھے۔ اس خاندان ذی وقار میں بے شمار علماء ، فضلائ، مشائخ، ادبائ، حکما اور شعراء نے جنم لیا ہے۔ ’&rsqu...

حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی

حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:۔ وحیدالعصر حضرت مولانا غلام جیلانی ،بن مولاناحاجی غلام فخر الدین ،بن مولانا حکیم سخاوت حسین فخری سلیمانی ۔                              آپکے دادا بزرگوار نےآپکا نام غلام محی الدین جیلانی رکھا۔ تاریخ ِ ولادت:۔۱۱،رمضان المبارک، ۱۳۱۷ ھ ،بمطابق ۱۹۰۰ ء ...

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:غلام محمد۔لقب: قبیلہ ملکانی بلوچ کی نسبت سے"ملکانی"کہلاتےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14/رمضان المبارک 1276ھ،مطابق اپریل/1860ءکودرگاہ ملکانی شریف ضلع دادوسندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدا میں حضرت مخدوم جنید علیہ الرحمۃ کے خاندان کے اخوند عبدالکریم کے مکتب میں قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔ اس کے بعد ایک دوسرے گوٹھ میں فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ...