تلاش کے نتائج کل نتائج ( 57 )

حضرت مولانا سلطان الدین جے پوری

حضرت مولانا سلطان الدین جے پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا سلیم الدین جے پوری قدس سرہٗ العزیز کے چھوٹے بھائی، ۲۳رجب ۱۲۶۸ھ بروز سہ شنبہ ولادت ہوئی،تعلیم کی ابتداء والد ماجد سے کی،قرآن پاک ختم کرکے فارسی شروع کی،اپنے ماموں مولانا رشید الدین فائز اور برادر بزرگ سے درسیات پڑھی،اور سند اجازت حاصل کی،ریاست جے پور کے مفتی تھے،قادر الکلام واعظ تھے،بکثرت آپ کے وعظ کی محفلیں منعقد ہوئیں ایک بار میر باع میں آپ کی تقریرکا انتظام ہوا،صاحب مجلس سید عبد ...

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫

حضرت علامہ محمد نقی علی خان﷫ ولادت وفراست وہ جناب فضائلِ مآب تاج العلما،راس الفضلا، حامیِ سنّت ماحیِ بدعت، بقیۃ السلف، حجت الخلف رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ وَاَرْضَاہُ وَفِیْ اَعْلٰی غُرَفِ الْجِنَانِ بَوَّاہُ سلخ جمادی الآخرَۃ یا غرّۂ رجب ۱۲۴۶ ہجریہ قدسیہ کو رونق افزائے دارِ دنیا ہوئے۔ اپنے والدِ ماجد حضرت مولائے اعظم فضائل پناہ عارف باللہ صاحبِ کمالاتِ باہرہ وکراماتِ ظاہرہ حضرت مولانا مولوی محمد رضا علی خاں صاحب رَوَّحَ اللہُ رُوْحَہٗ وَنَ...

بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت

بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی﷫۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر  صدیقی﷫ بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی﷫۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر ﷜ سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین ﷜ سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ  کومحلہ قاضی پورہ &nbs...

امام محمد تقی

امام محمد تقی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔ کنیت: ابو جعفر۔لقب :تقی، جواد، قانع، مرتضیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام محمد جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین  بن حضرت علی بن ابی طالب۔آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت:   آپ 10رجب المرجب/195ھ،بمطابق /اپریل 811ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ ...

حضرت سیدمحمدگیسودراز

حضرت سیدمحمدگیسودرازرحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: محمد۔ کنیت: ابوالفتح ۔القاب:صدرالدین،ولی الاکبر،الصادق،اورزیادہ"خواجہ بندہ نواز گیسودراز"کےلقب سےمشہور ہیں۔ والد کا اسمِ گرامی: سیدیوسف حسینی  رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ سےبیعت تھے،اور حضرت خواجہ نصیرالدین محمود رحمۃ اللہ علیہ کےروحانی فیوض سےبھی مستفیدہوئےتھے۔ سیدراجہ کہلاتھے۔آپ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے تھے۔اپنےنفس کےساتھ...

مفتی محمد امین قادری

مفتی محمد امین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد امین قادری۔لقب: شاہین ِ ختمِ نبوت۔سلسلہ نسب: مولانا مفتی محمد امین قادری بن  محمد حسین بن محمد ابراہیم واڈی والا۔ آپ کا نسبی تعلق’’ کتیانہ میمن‘‘جماعت سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 22/رجب المرجب 1392ھ مطابق 7/نومبر 1972ء کو ’’کھارا در‘‘ کراچی پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  میٹرک کتیانہ میمن اسکول ککری گراؤنڈ ...

علی بن احمد طرسوسی

علی بن احمد بن عبد الواحد بن عبد المنعم بن عبد الصمد طرسوسی: ماہِ رجب ۶۶۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔آپ  نجم الدین ابراہیم طرسوسی صاحبِ فتاویٰ طرسوسیہ کے باپ تھے۔عماد الدین لقب تھا،اور قاضی القضاۃ کے نام سے پکارے جاتے تھے۔علم ابی العلاء محمود فرضی اور بہاء الدین ابی جابر ایوب بن النحاس حلبی سے حاصل کیا۔ ۷۲۷؁ھ میں دمشق کی قضاء آپ کے سپرد ہوئی،پھر کچھ مدت کے بعد اس کو آپ نے اپنے بیٹے کے لیے چھوڑ دیا اور کئی ایک مدارس میں درس دیا۔آپ قرآن شریف بڑی جلدی پڑھ...

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجل...