تلاش کے نتائج کل نتائج ( 41 )

حضرت سید الانبیاء رحمۃ اللعالمین سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

حضرت سید الانبیاء رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حضور امامُ الاولیاء،سرورِ انبیاء، باعثِ ایجاد عالم، فخر موجودات، محبوب رب العالمین، رحمۃ للعالمین، شفیع المذنبین، منبع فیض انبیاء ومرسلین، معدن علوم اولین و آخرین، واسطہ ہر فضل و کمال، مظہر ہر حسن و جمال اور خلیفہ مطلق و نائب کل حضرت باری تعالیٰ جل جلالہ کے ہیں۔ اوّل تخلیق: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے آپﷺ کے نور کو پیدا کیا۔ پھر اسی نور کو واسطہ خلقِ عالم ٹھہرایا۔ عالم ار...

حضرت مولانا عبدالکریم مگسی

حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدراؓاد (سندھ) میں مولانا عبداللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دا...

حضرت امام علی رضا﷜

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہ...

حضرت شاہ صاحب عالم مارہروی

حضرت شاہ صاحب عالم  مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: سید شاہ صاحب عالم بن شاہ مخدوم عالم بن شاہ مقبول عالم ابن شاہ نجات اللہ بن شاہ برکت اللہ مارہروی(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ کی ولادت 26 /ربیع الاول1211 ھ،بمطابق ستمبر/1796ء میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: آپ علیہ الرحمہ جلیل القدر عالم اور ایک بلند پایہ شیخِ کامل تھے۔ آپ"خاندانِ مارہرہ مطہرہ " کے چشم وچراغ تھے۔آپ اپنے خاندان کے علمی وروحانی وارث تھے۔آپ  اپنے سلس...

مولائے روم محمد جلال الدین رومی

مولائے روم شیخ  جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب:اصل نام محمد،لقب جلال الدین اورمولائے روم تھا ۔جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے ! محمد جلال الدین بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخ ِولادت:  مولائے روم۔ ۶۰۴ھ مطابق  ۱۲۰۷ءمیں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاص...

مخدوم بلال باغبانی

مخدوم بلال باغبانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علامہ شیخ کبیر عارف باللہ مخدوم محمد بلال بن مخدوم محمد حسن بن مخدوم محمد ادریس سموں ۴ ربیع الاول ۱۸۵۶ھ/۱۶ جون۱۴۵۱ء کو لسبیلہ میں تولد ہوئے۔مخدوم ادریس، سندھ کے مشہور و مقبول حاکم جام نظام الدین ثانی کے بھائی تھے، جس نے سندھ پر تقریباً پچاس سال حکومت کی۔ اسی دور میں مخدوم ادریس لسبیلہ (موجودہ بلوچستان) کے حاکم تھے۔ مخدوم حسن بن مخدوم ادریس اپنے والد کے بعد لسبیلہ کے حاکم ہوئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مخدوم بلا...

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی

شیخُ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم، کنیت ابوعبدالرحمن ، القاب شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اورمخدوم المخادیم ہیں ۔ آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے۔ محمد ہاشم بن عبدالغفور بن عبدالرحمن بن عبداللطیف بن عبدالرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت:بروز جمعرات 10/ ربیع الاول1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر (ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ...