ضیائے مشائخِ چشتیہ  

حضرت شیخ نجیب الدین متوکل

  آپ حضرت شیخ فریدالحق والدین قدس سرہ کے حقیقی بھائی اور خلیفہ اعظم تھے۔ ظاہر و باطن میں بلند رتبہ رکھتے تھے۔ نہایت متوکل انسان تھے۔ ستر سال تک دہلی میں رہے مگر اس عرصہ میں کبھی کسی دنیا دار کے گھر نہیں گئے، اگرچہ آپ کے پاس نقد اور جنس سے کوئی چیز بھی نہیں تھی، مگر آپ کو یاد خدا میں اتنی مشغولیت رہتی کہ بسا اوقات یہ معلوم نہ ہوتا کہ آج کون سی تاریخ یا کون سا دن ہے، آپ کے نزدیک اپنے بیگانے غریب و امیر ایک ہی جیسے تھے، ایک دن لوگوں نے آپ سے پو...

حضرت سلطان شمس الدین التمش

حضرت سلطان شمس الدین التمش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ ایک رحم دل بادشاہ عادل سلطان کامل تھے۔ خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے منظور نظر تھے۔ مگر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کے مرید خاص اور خلیفہ اعظم تھے۔ حضرات اہل چشت سے بڑی ارادت رکھتے تھے۔ اگرچہ ظاہری فرمانروائے سلطنت ہندوستان تھے۔ مگر باطنی طور پر فقیروں اور درویشوں کے زمرے میں تھے۔ کم کھاتے تھوڑا سوتے لمبی راتیں جاگ کر گزارتے، چند لمحے سوتے تو فوراً بیدار ہوجاتے کسی کام کے لیے ملازمین...

حضرت مولانا خورشید احمد فیضی

مبلّغ اعظم مولانا خورشید احمد ظاہر پیر \اہل سنّت و جماعت کے عظیم مبلغ حضرت مولانا خورشید احمد ولد جناب منشی حبیب اللہ فیضی ۱۹۲۷ء میں بمقام راجن پور کلاں ڈہریں والی، تحصیل و ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔ آپ راجپوت خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور آپ کے اکابر میں سے حضرت مفتی غلام حسن رحمہ اللہ، حضرت جمال اللہ ملتانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ مجاز تھے اور اب ان کا روضۂ مبارکہ ملتان شریف میں مرجع خلائق ہے۔ حضرت مولانا خورشید احمد مدظلہ نے درسِ نظامی کا مکمل ...

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری ﷫ نام و نسب: اسم گرامی: پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت پیر سید فتح اللہ شاہ ﷫۔ حکومت ِ وقت نے آپ کو ’’خان‘‘ کا خطاب کیا تھا۔خاندانی تعلق حضرت امام موسیٰ کاظم ﷜ سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ﷫ 962ھ کو پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: آپ﷫ نے اپنے ماموں حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری﷫ کی سرپرستی میں ان کے گھر پر تعلیم حاصل کی۔ آپ﷫ کی ذات مبارکہ علوم و معارف ...

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی۔لقب: شیخ المشائخ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی بن حضرت شیخ نور گنگوہی بن حضرت شیخ علی گنگوہی بن قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین ﷭۔ آپ﷫ کے اجداد میں شیخ صفی الدین﷫ حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی﷫ کے مرید اور اپنے وقت کے عارفِ کامل تھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےامام الائمہ حضرت امام ابوحنیفہ﷫ پرمنتہی ہوتاہے۔ (حضرت شی...

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری ﷫ اسم گرامی: سلطان العاشقین برھان الواصلین حضرت شیخ دوست محمد چشتی صابری﷫۔آپ﷫ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے اولیائے کاملین میں سے ہیں۔ بیعت وخلافت: آپ ﷫ شیخ المشائخ عارف ربانی حضرت خواجہ نظام الدین بلخی تھانیسری﷫ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہیں سے خرقہ خلافت پاکر سرفراز و ممتاز ہوئے۔حضرت شٰخ نظام الدین بلخی چشتی صابری مرید و خلیفہ حضرت شیخ جلال الدین محمود تھانیسری ﷫ کے تھے۔ وہ مرید خلیفہ تھے حضرت قطب ...

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری ابن سید عبدالرسول کیرانوی

حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری کیرانوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید غریب اللہ چشتی صابری﷫۔والد کا اسم گرامی: حضرت سید عبد الرسول ﷫۔خاندانی تعلق کیرانہ کےسادات کرام سے تھا۔آپ کے والد گرامی اپنے وقت کے عظیم صوفی اور عارف کامل تھے۔صاحبِ اقتباس الانوار شیخ محمد اکرم قدوسی چشتی صابری ﷫ فرماتے ہیں کہ صاحب سیر الاقطاب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:’’کہ سید غریب اللہ بن سید عبد الرسول آپ میرے رضاعی بھائی اور رشتہ دار ہیں۔ یعنی میری دادی اور ان کی داد...

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت شیخ جان اللہ چشتی صابری لاہوری﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ جان اللہ لاہوری﷫۔ لقب: امام العارفین۔ آپ﷫ کے سلسلۂ نسب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ولادت: آپ﷫ کی ولادت باسعادت لاہور میں ہوئی۔تاریخ ِ ولادت و سن ِ ولادت معلوم نہ ہوسکی۔ تحصیل علم: شیخ جان اللہ لاہوری﷫ کی تعلیم و تربیت لاہور میں ہوئی۔دینی و دنیاوی علوم پر مکمل طور پر دسترس حاصل تھی۔ (خزینۃ الاصفیاء/ تذکرہ اولیائے لاہور، ص353) بیعت و خلافت: حضرت جان اللہ لاہوری﷫ مرشدِ کامل کی ...

حضرت شیخ حاجی عبدالکریم چشتی صابری

حضرت شیخ عبد الکریم چشتی صابری لاہوری﷫ نا م و نسب: اسم گرامی: شیخ عبد الکریم چشتی صابری﷫۔ لقب: شیخ الاولیاء والعلماء۔ سلسلہ نسب: شیخ عبد الکریم چشتی صابری بن شیخ الاسلام مخدوم المُلک عبد اللہ انصاری﷫۔ خاندانی تعلق قبیلہ انصار سے تھا۔آپ﷫اپنے وقت کے جید عالم و عارف باللہ تھے۔ہمایوں بادشاہ نے شیخ عبد اللہ انصاری ﷫ کو ان کی عظیم خدمات کے پیش نظر ’’ شیخ الاسلام، اورمخدوم المُلک‘‘ کا خطاب دیا تھا۔آپ﷫ تمام عمر کفر و الحاد کے خلا...