حضرت احسن العلما سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن میاں مارہروی قدس سرہٗ  

چہرۂ زیبا ترا احمد رضا

منقبت

ظلِ علم مرتضیٰ احمد رضا

حضرت احسن العلما سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن میاں مارہروی قدس سرہٗ

چہرۂ زیبا ترا احمد رضا
آئینہ ہے حق نما احمد رضا
غوثِ اعظم﷜ مظہرِ شاہِ رسلﷺ
ان کا تو مظہر ہوا احمد رضا
علم تیرا بحرِ نا پیدا کنار
ظلِ علم مرتضیٰ احمد رضا
تیرے مرشد حضرت آلِ رسول
ان کو تجھ پہ ناز تھا احمد رضا
اپنے برکاتی گھرانے کا چراغ
تجھ کو نوری نے کہا احمد رضا
سُنیوں پر یہ ترا احسان ہے
اپنے دامن میں لیا احمد رضا
سُنیت کی آبرو دم سے ترے
اب بھی قائم ہے شہا احمد رضا
جب بھی کوئی مرحلہ آ کر پڑا
تُو نے عُقدہ حل کیا احمد رضا
نام لیوا دید کے مشتاق ہیں
کھول دے چہرہ ذرا احمد رضا
مفتی اعظم ہوئے واصل بہ حق
ان سے راضی ہو خدا احمد رضا
تیرے اُلفت میرے مرشد نے مجھے
دی ہے گھٹی میں پلا احمد رضا
یاد کرتا ہے تجھے تیرا حسنؔ
اس کے حق میں کر دُعا احمد رضا
﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫﷫

...