مجذوب سلطان میاں باپو رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ختم

20فروری 2019

مجذوب سلطان میاں باپو رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ختم

کراچی (پ ر) معروف صوفی بزرگ مجذوب سید سلطان میاں باپو رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی اور سید مبشرقادری نےعرس کی تقریبات میں شرکت کی اور کہا کہ اسلامی تعلیمات کا حقیقی عکس اولیائے عظام کی زندگیوں میں نظرآیا ہے جنہوں نے اپنے اخلاق سے ایک عالم کو متاثر کیا اور آپ جیسی ہستیوں نے فروغ دین میں اہم کردار ادا کیا۔ مجذوب  سید سلطان باپو رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی بھی عشق مصطفی ﷺ کی عملی  تصویر تھی عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل نعت و ذکر کا اہتمام تھا۔

تجویزوآراء