یوم وصال حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ پر حکومت عام تعطیل کا اعلان کرے

21 فروری 2019

یوم وصال حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ پر حکومت عام تعطیل کا اعلان کرے

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے، اللہ رکھا قادری ضیائی

ضیائے طیبہ کی اپیل پر صوبہ بھر میں اجتماعات ہوں گے، مبشر قادری

کراچی(سندھ اسپیشل) حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عشق رسول ﷺ کی جو شمع روشن کی تھی وہ آج تمام اہل ایمان  کے دلوں میں جگمگا رہی ہے اور 22 جمادی الثانی کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم وصال ہم اسلامی و ایمانی جذبے سے منائیں گے ان خیالات کا اظہار انجمن ضیائے طیبہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں انجمن کے بانی سید اللہ رکھا ضیائی، سید مبشر قادری اور مفتی اکرام المحسن فیضی نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کو پھیلانے کے لئے عظیم جدوجہد کی اور بیش بہا کا رہائے نمایاں انجام دیئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ اور کامیابی کا ذریعہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خلفائے راشدین کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرکے اس پر عمل پیرا ہو جائیں۔

تجویزوآراء