زکوٰۃ کے مصارف  

جس پر زکوۃ فرض نہیں کیا اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

ایک شخص ہے اس کےپاس نہ مال تجارت ہےنہ سوناچاندی ہےلیکن کھاتاپیتااچھاہے اور گھرکے مال واسباب بھی کثیر  اور وافر مقدار میں موجود ہیں تو کیا اٍس کوزکٰوۃدینا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس شخص کےپاس  حاجت اصلیہ سے زائد اتناسامان  موجود ہو   جو نصاب کوپہنچ جائے تو وہ شخص صاحب نصاب ہے اور ایسے شخص کوزکٰوۃنہیں دےسکتے ۔[بہارشریعت، جلد 1،  حصہ: 5، صفحہ928،مکتبۃالمدینۃکراچی]۔ مثلاً ایک شخص کےپاس الگ سےپلاٹ موجود ہےیا دو ...

صدقہ وخیرات کے حق دار

سلام مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں  کہ  زکوٰۃ کن کن چیزوں پر ہوتی ہے؟ کس کس کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟صدقہ و خیرات کے حق دار کون ہیں اور کن کو دینا افضل ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب (1): زکوٰۃ تین قسم کے اموال پر لازم ہوتی ہے۔ (i) ثمن یعنی سونا، چاندی،کرنسی اور پرائز بانڈ بھی اس میں شامل ہیں۔ (ii)مالِ تجارت۔ (iii)سائمہ یعنی چرائی پر چھوٹے جانور۔ (2): زکوٰۃ کے مصارف درج ذیل ہیں:(i)فقیر جو مالکِ نصاب  نہ ہو۔&n...

صدقۂ واجبہ ونافلہ کے مصارف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحبان!  میرا سوال یہ ہے کہ صدقہ کے حقدار کون سے لوگ ہیں؟کیا وہ لوگ(جو مصارف زکوٰۃ نہیں) کے علاوہ عالم لوگ بھی صدقہ و خیرات لے سکتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب شرعی اعتبار سے صدقات دو طرح کے ہیں: صدقہ نافلہ۔  صدقہ واجبہ۔ دنوں کے مصارف میں فرق ہے۔ صدقۂ نافلہ: فقیر و غنی، سیدو غیر سید، ہر عام وخاص کے لئے ہے اگرچہ کہ زیادہ حقدار فقیر ہی ہے۔ صدقۂ  واجبہ:زکوٰۃ،فطرہ ،  وہ مال جس کی منت مانی ج...

گھروں میں کام کرنے والی کو زکوٰۃ دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحبان!  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہمارے ہاں ایک لیڈیز کام کرتی ہے اس کا شوہر بیمار ہے ؟کیا ان کو زکوٰۃ دینے سے ادا ہو جائے گی؟کیا اس کو گھر بنانے کے لئے پیسے دے سکتےہیں؟   الجواب بعون الملك الوهاب اگر مذکورہ عورت زکوٰۃ کی مستحق ہے  تو اسے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اس پیسے سے گھر بنائے یا کچھ اور بہر حال آپ کی زکوٰۃ ادا ہو جائیگی۔ مستحق ہونے سے مرا...

بھکاری کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتی صاحب! میرا  آپ سے سوال یہ پوچھنا ہے کہ کوئی بھکاری آئے اور ہم اسے زکوٰۃ دیں  تو کیا اس طرح بھکاری کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب بھکاری تین طرح کے ہوتے ہیں:ایک تو وہ ہیں جو مالدار ہیں یعنی صاحبِ نصاب ہوتے ہیں ان کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ اور دوسرے وہ ہیں جو صاحبِ نصاب نہیں ہوتے یعنی شرعی فقیر اور مستحقِ زکوٰۃ تو ہوتے ہیں لیکن کسب و معاش پر قادر ہوتے ہیں ای...

کن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  کیا فرماتے ہیں علماء دین متین کہ زکوٰۃ رشتہ داروں میں کن کو دی جا سکتی ہے؟کیا بیوہ عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے جس کا کوئی وارث نہیں اس کے یتیم بچے بھی ہیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب رشتہ داروں میں سے کوئی حاجت مند اور شرعی فقیر ہے تو اس کو زکوٰۃ دینا افضل ہے مگر ان کو دینے کی چند شرائط ہیں: (۱)سید ہاشمی نہ ہو(۲)والدین(۳)یا اپنی اولاد میں سے نہ ہوں(۴)میاں بیوی نہ ہوں(۵)ایسا نا بالغ نہ ہو جس کا والد غنی ہو۔ ان کے علاوہ:...

کون سے صدقات سادات پر حرام ہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  میراسوال یہ ہےکہ کونسےایسے صدقات ہیں جوسادات پر حرام ہیں ۔ یعنی ان کونہیں دے سکتےہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدقات واجبہ(جیسے زکوٰۃ،صدقہ فطر،  وہ مال جس کی منت مانی جائے، روزے کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے،قسم کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے وغیرہ)سادات کرام کو نہیں دے سکتے۔ اور دینے سے گناہ گا ر بھی ہوں گے اور یہ چیزں ادا بھی نہ ہوں گی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "ان الصدقۃ لا تنبغی لاٰل محمد،انما ھی...

سید اور ہاشمی میں کیا فرق ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ہم نے یہ سن رکھا ہے کہ سید اور ہاشمی کو زکوٰۃ دینا منع ہے۔ اور سید اور ہاشمی میں کیا فرق ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب یہ صحیح ہے کہ بنی ہاشم کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے اور نہ ہی ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی  کو زکوٰۃ دے سکتا ہے۔  ہاشمی سے مراد حضرت عبد المطلب کے بیٹے حضرت عبا س و حارث اور پوتے حضرت علی اور حضرت جعفر و عقیل رضوا ن اللہ تعالی ٰ علیھم اجمعین کی اولاد ہیں۔ جبکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ال...

بد مذہب کو زکوۃ دینا

مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا بد مذہب کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟  الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہب کو زکوۃ  دینا ممنوع ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" بد مذہب کو زکوۃ دینا  جائز نہیں ہے"۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ933، مکتبۃ المدینہ کراچی)۔...

بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ نہیں دے سکتے

مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ  وغیرہ کی رقوم دے سکتے ہیں؟جبکہ اس میں بھی یتیم بچے پڑھتے ہیں۔  الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہبوں کے مدارس میں زکوٰۃ  نہیں دے سکتے۔ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ933، مکتبۃ المدینہ کراچی)۔...