زکوٰۃ ادا کرتے وقت کے مسائل  

مال میں سے کتنی زکوۃ دینا ضروری ہے؟

میراسوال یہ ہےکہ جب ایک مال پرزکوۃکی تمام شرائط پائی جارہی ہیں تو اس مال  میں سےکتنی زکوۃدیناضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب کل مال  کااڑھائی فیصد یعنی چالیسواں حصہ  ادا کرناضروری ہے۔...

زکوۃ ادا کرتے وقت زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ جب زکوٰۃ دی جائے اور جس کو دی جائے اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے یا اسے نہ بتایا جائے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مستحق کو زکوۃ دیتے وقت زبان سے اسے بتانا ضروری نہیں ہے،  بلکہ دل میں زکوٰۃ کی نیت کافی ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: "ومن اعطٰی مسکینادراھم  وسمّاھا ھبۃ او قرضا ونوٰی الزکاۃ فانھا تجزیۃ وھو الاصح". ترجمہ:اگر کسی نے مسکین کو درہم بطور زکوٰۃ دیئے اور کہا کہ یہ ...

زکوۃ ادا کرتے وقت"تحفہ" کا لفظ بولنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے وہ خود دار ہے اگر میں اسے یہ کہوں کہ یہ زکوۃ کا مال ہے تو وہ نہیں لے گا تو کیا میں تحفہ، ہدیہ، گفٹ کہہ کر زکوۃ دے سکتا ہوں؟ الجواب بعون الملك الوهاب مستحق کو زکوۃ دیتے وقت زبان سےلفظ زکوۃ ادا کرنا ضروری نہیں ہے،  بلکہ تحفہ، ہدیۃ اور گفٹ کہنے سے بھی زکوۃ ادا ہوجائیگی، بشرطیکہ  دل میں زکوٰۃ کی نیت ہو۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: "ومن اعطٰی مسکینادراھم  وسمّاھا ھبۃ او ...

ایڈوانس زکوٰۃ دینے کی تین شرائط

السلام علیکم مفتیانِ کرام! میں نے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے سونے کی ایک سال کی زکوٰۃ ادا کر دی ہے ۔ اور دوسرا سال پورا ہونے سے پہلےسونے کی زکوٰۃ تھوڑا تھوڑا کر کے ایڈوانس میں ادا کرنا چاہتا ہوں۔تو کیا اسطرح میری  زکوٰۃ ادا ہوجائیگی؟ برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب سال پورا  ہونے سے پہلے زکوٰۃ دینے کی تین شرطیں  ہیں: (1):  جس مال پر جس سال کی زکوٰۃ دے رہا ہے اس مال پر وہ سال شروع ہو  چکا ہو ۔ (2): ...

زکوٰۃ کی رقم چھن جائے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میراسوال یہ کہ میں زکوٰۃ کی رقم لے کر جا رہا تھا  اور راستہ میں کچھ ایسے حضرات ملے جو کہ میرے پاس جو سامان تھا وہ چھین کے لے گئے اور اس سامان میں وہ زکوٰۃ کی رقم بھی تھی۔ تو کیا اس صورت میں میری طرف سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے مستحق زکوۃ  کو مالک بنا نا، قبضے میں دینا شرط ہے۔ جب یہ شرط  نہیں پائی گئی تو زکوٰۃبھی  ادا نہیں ہوئی۔ چنانچہ تنویر الابصار میں ہے:"ھ...

طالب علم کے لئے زکوٰۃ لینا کب جائز ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحبان!  میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ طالب علم کے لئے صدقات وغیرہ کا استعمال جائز نہیں۔کیا طالب علم صدقات ،زکوٰۃ، وغیرہ لے سکتے ہیں اور ان کا استعمال کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمادیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب طالب علم کا فطرانہ، زکوٰۃ اور صدقات واجبہ  لینا اسی صورت میں جائز ہے جبکہ وہ محتاج ہو۔ صدر الشریعہ بدر  الطریقہ مفتی محمد امجد عل...

گھروں میں کام کرنے والی کو زکوٰۃ دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحبان!  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہمارے ہاں ایک لیڈیز کام کرتی ہے اس کا شوہر بیمار ہے ؟کیا ان کو زکوٰۃ دینے سے ادا ہو جائے گی؟کیا اس کو گھر بنانے کے لئے پیسے دے سکتےہیں؟   الجواب بعون الملك الوهاب اگر مذکورہ عورت زکوٰۃ کی مستحق ہے  تو اسے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اس پیسے سے گھر بنائے یا کچھ اور بہر حال آپ کی زکوٰۃ ادا ہو جائیگی۔ مستحق ہونے سے مرا...

بھکاری کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتی صاحب! میرا  آپ سے سوال یہ پوچھنا ہے کہ کوئی بھکاری آئے اور ہم اسے زکوٰۃ دیں  تو کیا اس طرح بھکاری کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب بھکاری تین طرح کے ہوتے ہیں:ایک تو وہ ہیں جو مالدار ہیں یعنی صاحبِ نصاب ہوتے ہیں ان کو زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ اور دوسرے وہ ہیں جو صاحبِ نصاب نہیں ہوتے یعنی شرعی فقیر اور مستحقِ زکوٰۃ تو ہوتے ہیں لیکن کسب و معاش پر قادر ہوتے ہیں ای...

کن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  کیا فرماتے ہیں علماء دین متین کہ زکوٰۃ رشتہ داروں میں کن کو دی جا سکتی ہے؟کیا بیوہ عورت کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے جس کا کوئی وارث نہیں اس کے یتیم بچے بھی ہیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب رشتہ داروں میں سے کوئی حاجت مند اور شرعی فقیر ہے تو اس کو زکوٰۃ دینا افضل ہے مگر ان کو دینے کی چند شرائط ہیں: (۱)سید ہاشمی نہ ہو(۲)والدین(۳)یا اپنی اولاد میں سے نہ ہوں(۴)میاں بیوی نہ ہوں(۵)ایسا نا بالغ نہ ہو جس کا والد غنی ہو۔ ان کے علاوہ:...

کون سے صدقات سادات پر حرام ہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!  میراسوال یہ ہےکہ کونسےایسے صدقات ہیں جوسادات پر حرام ہیں ۔ یعنی ان کونہیں دے سکتےہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب صدقات واجبہ(جیسے زکوٰۃ،صدقہ فطر،  وہ مال جس کی منت مانی جائے، روزے کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے،قسم کے کفارے میں جو کھانا کھلایا جائے وغیرہ)سادات کرام کو نہیں دے سکتے۔ اور دینے سے گناہ گا ر بھی ہوں گے اور یہ چیزں ادا بھی نہ ہوں گی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "ان الصدقۃ لا تنبغی لاٰل محمد،انما ھی...