طلاق  

ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دینا

اگرکسی نے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دی تو کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب میسج کے ذریعے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔کیونکہ میسج تحریر کی طرح ہے۔ الاشباہ  والنظائر میں ہے: " الْكِتَاْبُ كَالْخِطَاْبِ".  ترجمہ: تحریرخطاب کی طرح ہے۔ [الاشباہ والنظائر, صفحہ: 292,  دار الكتب العلميہ بیروت لبنان]۔...

نکاح نامہ پھاڑ کر کہا:" اب قصہ ہی ختم کردیا" تو نکاح کا حكم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران اپنا نکاح نامہ پھاڑ دیا اور کہا کہ" اب قصہ ہی ختم کر دیا میں نے" عرض یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق ہو گئی یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ان الفاظ كا تعلق طلاق بائن سے لہذا  اگر اس سے طلاق کی نیت کی تھی تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اوراگراس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی تو قسم کے ساتھ اس کی بات مانی جائے گی اور اگر جھوٹی قسم کھائی تو  جب تک ساتھ رہیں گے حرام ...

ڈراموں اور فلموں میں نکاح اور طلاق كا حكم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ايك لڑکے نے غیر شادی شدہ لڑکی سے ڈرامے میں نکاح کیا اور ارادہ  محض ڈرامے  میں کردار ادا کرنے کا تھا حقیقی نکاح کا ارادہ نہیں تھا، اسی طرح اگر ایک شخص اپنی حقیقی بیوی کو محض ڈرامے کا کردار ادا کرنے کیلئے طلاق دیتا ہے تو کیا  نکاح اور طلاق ہوجائیگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ڈراموں میں غیر شادی شدہ عورت سے نکاح کیا تو نکاح منعقدہوجائیگا اور  شرعاً  عورت مرد کی بیوی قرارپائیگی۔ اسی  طرح اگر اپنی ب...

"اگر تو گھر سے جائیگی تو ہو جائیگی" بیوی کو یہ کہنے سے طلاق ہوگی؟

  عورت سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا عورت باربار طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی اور اسکے گھر والے بھی، شوہر نے کہا تم نے کیا طلاق طلاق طلاق کا تماشہ بنا رکھا ہے، اس پر عورت نے کہا اب میں گھر جا رہی ہوں مجھے اب طلاق ہوگئی ہے۔ مرد نے کہا کہ ایسے نہیں ہوتی میں مفتی صاحب کو فون کرکے پوچھتا ہوں لیکن عورت نہ مانی تو مرد نے کہا اگر تو ناراض ہو کر گھر جائیگی تو ہوجائے گی۔ تو اب کیا اس سے طلاق ہوگئی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر سائل اپنے بیان  میں سچ...

کسی سے جبراً طلاق لی گئی تو کیا حکم ہے؟

اگر کوئی جان کی دھمکی دے کر طلاق دلوا دے اور خاوند جانتا ہے کہ اگر طلاق نہ دی تو دھمکی دینے والا جان۔لے لے گا، ایسے میں اگر طلاق دی جائے لیکن دل میں نیت نہ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ حالانکہ سنا ہے کہ جان بچانے کیلئے کفر کرنا بھی جائز ہے جبکہ دل سے نیت نہ کی جائےجواب دے کر اجر لیں الجواب بعون الملك الوهاب  جس پر جبر کیا گیا اگر اس نے زبانی طلاق دی تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی اگرچہ اس نے طلاق کی  نیت نہ کی ہو۔  اگر تحریری...

شوہر پر جادو ہے تو اس کی طلاق کا حکم؟

اگر کسی خاوند پر جادو کیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دےاور وہ خاوند اپنی بیوی کو اس جادو کے اثر کی وجہ سے لفظ طلاق کیساتھ تین سے زیادہ طلاقیں دے دیتا ہے۔تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی ؟حالانکہ جادو کے اثر سے تو انسان کو مارا بھی جا سکتا ہے ، بیمار بھی کیا جا سکتا ہے اور بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب اگر جادو کی وجہ سے شوہرکی عقل سلامت  ہے، ہوش وحواس میں ہے اور   پاگل نہیں ہے تو اس نے جو طل...

"میں نے تجھے فارغ کیا"سے طلاق کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین متین ان الفاظ کے بارے میں جوکہ اپنی بیوی کے بارے میں کہے جائیں کہ "میں نے تجھے فارغ کیا"یا"میری طرف سے فارغ ہے"۔ کیا ایسا کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب "میری طرف سے فارغ ہے" ایسا لفظ اپنی بیوی کوکہنے سے بھی طلاقِ رجعی واقع ہوجاتی ہے۔[بہار شریعت، جلد 2،  حصہ 8، صفحہ116، مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ کراچی]۔...

حیض کی حالت میں طلاق کا حکم؟

عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب عورت حیض میں ہے تو اس کو طلاق دینا منع  اور گناہ ہے لیکن اگر طلاق دے دی تو طلاق ہوجائیگی۔ [ فتاوى شامی، کتاب الطلاق،  جلد 3، صفحہ 233، مطبوعہ دار الفکر بیروت لبنان]۔...

طلاق ثلاثہ

اگر ایک ہی مجلس میں تین طلاق دی جائے تو کیا رجوع ہوسکتا ہے ؟ کیا تین طلاق ایک ہی طلاق ہوتی ہے یا تین ہی ہوتی ہے؟ کیا تین طلاق کے بعد پہلے شوہر سے نکاح ہوسکتا ہے ؟ یا پھر حلالہ ضروری ہے اور حلالہ میں ازدواجی رشتہ بنانا ضروری ہوتا ہے ؟ شافعی حنفی ہوں۔ (ثناء اقبال) الجواب بعون الملك الوهاب تین طلاق ایک مجلس میں دی جائیں یا مختلف مجلسوں میں تو  تین ہی شمار ہونگی۔ اور حلالہ شرعیہ کے بغیر ازدواجی تعلق قائم  کرنا حرام  اور جہنم میں لے جان...

زنا کی وجہ سے طلاق دینا

اگر شادی کے دس سال بعد شو ہر کو پتہ چلے کہ شادی سے پہلے اس (عورت)نے ز نا کیا ہے پھر تو بہ کیا ہے؟ شو ہر کو کیا کرنا چا ہے (طلاق یا چھو ڑ نا)؟(طیب)الجواب بعون الملك الوهاب اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ شوہر کی مرضی ہے چاہے تو طلاق دے دے،  چاہے تو اسے اپنے نکاح  میں باقی رکھے۔...