روزے کی اقسام اور احکام  

دودھ پلانے والی ماں کیلئے روزہ کا حکم؟

ماں اگر روزہ رکھے گی تو بچی کی خوراک پوری نہ ہوگی اور بچی دوسرا کوئی دودھ نہیں پیتی تو کیا اب بھی اس پر روزہ رکھنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب حضرت انس بن مالك رضی اللہ تعالی عنہما روایت کرتے ہیں: « رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحُبْلَى الَّتِي تَخَافُ عَلَى نَفْسِهَا أَنْ تُفْطِرَ، وَلِلْمُرْضِعِ الَّتِي تَخَافُ عَلَى وَلَدِهَا». ترجمہ:رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی حاملہ عورت کو جسے ...

حاملہ عورت کیلئے روزے کا حکم؟

ایسی حاملہ عورت کہ جو روزہ نہیں رکھ سکتی  اگر رکھے گی تو بچہ کو یا عورت کو نقصان کا خطرہ ہے تو یہ عورت روزے ترک کرسکتی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب حضرت انس بن مالك رضی اللہ تعالی عنہما روایت کرتے ہیں: « رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحُبْلَى الَّتِي تَخَافُ عَلَى نَفْسِهَا أَنْ تُفْطِرَ، وَلِلْمُرْضِعِ الَّتِي تَخَافُ عَلَى وَلَدِهَا» .ترجمہ:رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی حاملہ عورت کو ج...

ہوائی جہاز پر روزہ افطار کب کرے؟

جہاز پر ہونے کی وجہ سے سورج نظر آ رہا ہے جبکہ اس جگہ کے شہر والے افطار کرچکے ہیں تو کیا شہر کا اعتبار کرتے ہوئے روزہ افطار کرسکتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب فتاوى فقیہ ملت میں ہے:"جب ہوائی جہاز پر سفر کرنے والے کو سورج نظر آ رہا ہے تو شہر کے برابر جہاز پہنچنے پر اس شہر کے وقت کے اعتبار سے روزہ افطار کرنا ہرگز جائز نہیں کہ اس کے حق میں ابھی سورج غروب ہی نہیں ہوا، لہذا اس پر لازم ہے کہ جب اوپر کے اعتبار سے سورج غروب ہونے کا یقین  ہوجائے تب ر...

منت کا روزہ

السلام علیکم! ایک اسلامی بہن نے منت مانگی تھی کہ جب ان کے گھر بچے کی ولادت ہو گی تو وہ دو روزے لگاتار رکھیں گی تو ان کا پہلا بچہ ہے تو کیا انہیں نفاس کا پہلا پیریڈجو (چالیس دن)کا وتا ہے اس کے بعد رکھنے چاہیئں؟ اور کیا رمضان کے مہینے میں منت کی نیت کر سکتے ہیں؟   الجواب بعون الملک الوہاب جب  اسلامی بہن کے ہاں بچہ ہوا تو اس پر منت کے روزہ رکھنا واجب ہے۔ جب  اس عورت کا نفاس کا خون ختم ہوجائے تو اپنی منت پوری کرے۔ (یہ ذہن نشین کرلیں کہ...

شوگر اور بلڈ پریشرہائی کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء کہ ميرا  شوگر اور بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہے ۔ اب آپ بتائیں میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر واقعی آپ کی طبیعت ایسی ہے  جیسا کہ آپ نے بیان کیا جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہو گیاہے اور نہ آئندہ کبھی طبیعت روزہ رکھنے کے قابل ہونے کی امید ہے تو پھر ہر روزہ کے  بدلے میں فدیہ یعنی ہر روزہ کے بدلے میں دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا صدقہ فطر کی م...

روزے کا کفارہ سید کو دے سکتے ہیں؟

کیا روزے کا کفارہ سید کو دے سکتے ہیں ؟اگر شرعی فقیر کو دے تو ۔۔۔۔۔؟(ام حسن رضا)الجواب بعون الملك الوهاب روزے کا کفارہ صدقات واجبہ سے ہے اور یہ سید کو نہیں دے سکتے  اگرچہ  سید شرعی فقیر کیوں نہ ہو۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 10، صفحہ 528، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...