نکاح  

اسکائیپ اور فون پر نکاح کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا اس لئے کہ انعقادنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکالڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ درمختار میں ہے: " وَمِنْ شَرَائِطِ الْإِيجَابِ وَالْقَبُولِ: اتِّحَادُ الْمَجْلِسِ".  ترجمہ: نکاح کے درست ہونے کی شرائط میں یہ بھی ہے کہ(ایجاب وقبول کی) مجل...

شوہر بیوی کا دودھ پی لے تو نكاح كا حکم؟

اگر شوہر غلطی سے یا جان بوجھ کر اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بیوی کا دودھ قصداً پینامنع ہے اگر غلطی سے دودھ منہ میں چلا جائے تو پھینک دے لیکن بیوی اپنے شوہرپرحرام نہیں ہوگی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے۔ فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:" مرداپنی بیوی کا دودھ پی جائے تواس کی بیوی اس پرحرام نہیں ہوتی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے"۔ [فتاویٰ فیض الرسول، جلد:3، صفحہ:150, شبیربرادرز، لاہور] ۔ واللہ تعالی اعل...

نکاح کا مسئلہ

ایک لڑکا اور لڑکی کا نکاح ان کے گھر والوں کی مرضی سے چھ سال پہلے کیا گیا تھا ۔ لڑکا امریکہ چلا گیا پڑھائی کے سلسلے میں اور واپس آنے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ رخصتی پر اعتراض کررہا ہے اور گھر لانے پر راضی نہیں۔ پہلے تو اس نے نکاح کہ مزید اب یہ لڑکی اسے پسند نہیں ہے پھر بعد میں الگ الگ عذر بنائے۔ آپ کوئی مشورہ ارشاد فرمائیں کیا یہ نکاح اب بھی قائم ہے ؟ اور اس نکاح سے چھٹکارے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟جزاک اللہ خیرا الجواب بعون الملك الوهاب ان دونوں کا...

چچا کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کا حکم

السلام علیکم!میرا سوال یہ ہی کہ کیا کوئی شخص اپنے سگے چچا یا تایا کی وفات کے بعد ان کی بیوی یعنی چچی یا تائی سے نکاح کر سکتا ہے؟ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے ؟بہت شکریہ ۔والسلام ( خضر حیات،یونان)الجواب بعون الملك الوهاب اپنے چچا کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کرسکتا ہے اگر کوئی اور حرمت کا رشتہ نہ ہو۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

حرمت مصاہرت کا مسئلہ

السلام علیکم! کیا کسی کو انجیکشن لگاتے ہوئے شہوت ہوئی (جبکہ نیت صرف انجیکشن کی ہو تو) تو کیا حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی؟(جنید طاہر)الجواب بعون الملك الوهاب انجیکشن لگاتے ہوئے مرد نے   عورت کے جسم کو چُھوا کپڑا بھی حائل  نہیں تھا، اس دوران مرد یا عورت کو شہوت ہوئی یا پہلے شہوت تھی اب زیادہ ہوگئی تو حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجائیگی۔ حرمت مصاہرت کا حکم یہ ہے مرد کے اصول باپ، دادا وغیرہ اوپر تک اور فروع بیٹا، پوتا وغیرہ نیچے تک عورت پر حرام ...

آن لائن نکاح کا حکم

آن لائن نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کے لئے کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں حل عنایت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً۔(محمد فرقان)الجواب بعون الملك الوهاب آن لائن پر براہِ راست ایجاب وقبول کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا، اس لئے کہ انعقادِنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکا، لڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ حوالہ: ردالمحتار مع درمختار، کتاب النکاح، ج:3، ص:14، دار الفکر بیروت۔...

حرمت مصاہرت کا مسئلہ

السلام علیکم! مفتی صاحب میں ایک مشکل میں ہوں مجھ سے بہت بڑا گناہ سرزد ہوا ہے گاؤں میں ایک عورت کے ساتھ میرے ناجائز تعلقات تھے جو تقریبا ۶ سال رہے زنا تو بہت بڑا گناہ ہے لیکن میں غفلت میں پڑا رہا مجھے حالات کا کوئی پتہ نہیں تھا میری زندگی میں اتنی بڑی پریشانی بن جائے گی اس عورت کی ایک جوان بیٹی تھی جس نے مجھے پسند کرنا شروع کردیا اور شادی کا اظہار بھی کردیا مجھے قطعی طور پر اس بات کا علم نہیں تھا کو اس لڑکی سے میری شادی جائز نہیں ہے میں نے گھر وا...

شیعہ سنی کے نکاح حکم؟

السلام علیکم ! میں ایک شیعہ ہوں اور ایک سنی سے نکاح کرنا چاہتی ہوں لیکن ہمارے والدین اپنے اپنے فرقے کے مطابق نکاح چاہتے ہیں ، کیا ہم دونوں طریقے سے نکاح کر سکتے ہیں پہلے سنی اور پھر شیعہ، کیا یہ ممکن ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ میں آپ کے علم میں ایک بات لانا چاہتی ہوں کہ میں وہ شیعہ نہیں جو شرک کرتے ہیں اور نبی ﷺ پر اللہ کے علاوہ کسی اور کو بلند مرتبہ مانتے ہیں ۔ میں اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل کرتی ہوں اور تیس پاروں پر بھی یقین رکھتی ہوں ک...

غیر کفو(ہم پلہ) میں نکاح کرنا کیسا؟

۱۔ اگر عاقلہ بالغہ خاتون نے غیر کفو میں ولی کی رضامندی کے بغیرگواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیا تو کیا یہ نکاح شرعاً منعقد ہوا؟ ۲۔ کیا مرد کو نکاح کیلئے کفو کی ہر شرط پر پورا اترنا لازمی ہے یا چند یا کسی ایک شرط پر بھی پورا اترا تو نکاح منعقد ہوجائے گا؟ (محمد فرخ شان،ناظم آباد کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب عاقلہ بالغہ لڑکی اپنا نکاح اپنے سرپرست کی اجازت کے بغیر اپنے کفو(ہم پلہ) میں کر سکتی ہے۔ اگر  بالغہ لڑکی اپنا نکاح اپنے سرپرست کی صر...

زبردستی شادی اور دوسرے نکاح کی اجازت کا حکم

سلام ! ایک لڑکے کی شادی زبردستی کروادی اس کے والدین نے دماغ سن کرکے اس کا نکاح کروالیا گیا تو کیا یہ نکاح جائز ہے ؟ وہ لڑکا اس لڑکی کو قبول نہیں کر رہا لیکن اس کے والدین ٹورچر(تشدد) کر رہے ہیں قبول کرنے کے لیے تو کیا اس لڑکے اور لڑکی کا رشتہ جائز ہے؟ جب کے لڑکا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا اس لڑکے کو پہلی بیوی سے اجازت لینی ہوگی؟ جسے وہ بیوی مانتا ہی نہیں۔۔۔۔ (منیزہ، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسٔولہ می...