پسندیدہ فتوی  

بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ

السلام علیکم :تقریبا تمام بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرزکے اکاؤنٹ سےزکوٰۃ کا ٹ لیتے ہیں ،تو کیا بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے یانہیں ۔محمد اشرف ،لاہور ۔الجواب بعون الملك الوهاب بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ،پھر سے الگ طور پردینا  ضروری ہے ۔کیونکہ بینک میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے وقت شرعی حدودو قیود کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی زکوٰۃ کو خرچ کرنے اور مستحقین تک پہنچانے میں مکمل اہتمام کیا جاتا ہے ، لہٰذا بینک سے کا ٹی گئی زکوۃ ادا نہ ...

کیا شیعہ کافر ہیں؟

کیا شیعہ کو اس کے عقائد کی بناہ پر کافر کہا جا سکتا ہے ؟الجواب بعون الملك الوهاب وہ شیعہ جن کے عقائد کفریہ ہیں وہ سب  علماء کے نزدیک کافرہیں  اوروہ شیعہ  جن کے عقائد کفریہ نہیں لیکن صحابہ کرام کو سبّ وشتم کرتے وہ بھی فقہاء کے نزدیک کافر ہیں مگر متکلمین  کے نزدیک کا فرنہیں اور اسی پر فتوٰی ہے اور وہ شیعہ جن کےنہ تو  عقائد کفریہ ہیں اور نہ ہی صحابہ کرام کو سبّ و شتم  کرتے ہیں صرف افضلیت ِحضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ...

دیگر دھات کے زیورات پہین کر نماز پڑھنا کیسا؟

عورت سونا یا چاندی کے علاوہ کسی دھات کے زیور پہین کے نماز پڑھ سکتی ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب قرآن و حدیث میں خواتین کے لیے کسی بھی دھات کے زیورات پہننے کی ممانعت نہیں ہے، اس لئے خواتین ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہیں لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، کانچ کا بنا ہوا  زیور ان کے لیے استعمال کرنا درست ہے تاہم لوہے، تانبے، اور پیتل کے زیورات پر سونے یا چاندی کی پالش کروا لینا زیادہ بہتر ہے۔ لہٰذا ہمارے نزدیک خواتین ہر دھات سے بنے زیورات پہن سک...

کونڈوں کی شرعی حیثیت

  سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ہمارے ہاں اسلامیانِ پاک و ہند میں ۲۲؍ رجب المرجب کو ائمۂ اہلِ بیت بالخصوص حضرت سیّدنا امام جعفر صادق﷜ کی فاتحہ کے لیے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،جو بلا شبہ جائز و مباح مستحسن امر ہے اور اس کا انکار محض جہالت و عناد ہے۔ کونڈے کی فاتحہ جو در اصل ایصا...

عشاء کے بعد گلیوں میں مائک پر محافل نعت و بیان کرنے میں علماء کے مختلف آراء

عشاء کے بعد گلیوں میں مائک پر محافل نعت و بیان کرنے میں کیا علماء کے مختلف آراء ہیں کیوں کہ اس سے چھوٹے بچوں کی نیند وغیرہ کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب گلیوں  میں مائیک کااستعمال  عام طور پر لوگوں کے لیے پریشانی ، ایذاء اورتکلیف کا باعث بنتاہے۔ لہٰذمائیک کی آواز کو محفل کے  مجمع تک محدود رکھا جائے،اس  سے زائد آواز  رکھنا جائز نہیں  ہے ۔تاکہ قریب میں جو لوگ سو  رہے ہوں یا اپنےذاتی کاموں میں مش...

مالکی امام کے پیچھے حنفی کی نماز کا حکم

کیا مالکی امام کے پیچھے حنفی مقتدی کی نماز ہوجائے گی جبکہ مالکیہ ہاتھ کھول کر نماز پڑھتے ہیں؟الجواب بعون الملك الوهاب مالکی امام کے پیچھے حنفی مقتدی کی نماز ہوجائے گی اگر چہ مالکی امام ہاتھ چھوڑ کرنا نماز پڑھائے۔ کیونکہ امام مالک کے نزدیک نماز میں جو امور احناف سے مختلف ہیں  وہ مفسد نماز نہیں ہیں اور وہ امور درجذیل  ہیں وہ ہاتھ کھول کر نماز ادا کرتے ہیں۔ رکوع و سجدہ کے لیے تسبیح کے کلمات متعین نہیں ہیں، تسبیح کا کوئی بھی کلمہ پڑھا جا...

باڈی پرفیوم استعمال کرنا کیسا

کیا میں باڈی پرفیوم استعمال کرسکتاہوں ؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر باڈی پرفیوم میں  ایسا الکوحل  ملا  ہو ا ہو جو انگور،کشمش اورکھجورکی شراب سے بنتا ہے وہ مطلقاً نجس ناپاک ہے،اس کی ادنیٰ سے ادنیٰ مقدار بھی  کسی چیز میں پڑجائے تواس کو ناپاک کردیتی ہے لہٰذا ایسا پرفیوم جس میں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی ایک کی شراب سے حاصل ہواہوتو ناپاکی کی بناءپر ایسا پرفیوم استعمال کرنا جائزنہیں ہےچاہے وہ الکوحل اڑے یا نہ اڑے، البت...

فرشتوں میں رسول کتنے ہیں؟

السلام علیکم میرا سوال آپ سے ہے کہ فرشتوں میں رسول کتنے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ  ھدایۃ الحق  والصواب رسول کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے والا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ انسانوں سے بعض  مقربین کو منتخب کر کے رسالت کے منصب پر فائز کرتا ہے اسی طرح فرشتوں میں سے بھی اس نے اپنے رسول منتخب کیے ہیں۔  جیسے حضرت جبرئیل، میکائیل، اسرافیل وعزرائیل علیھم السلام ۔  چنانچہ  ...

بینک کی طرف سے منافع ملتا ہے کیا یہ منافع شرعًا جائز ہے؟

مفتی صاحب یہ جو لوگ پیسے بینک میں فیکس ڈپازٹ کرواتے ہیں ایک مخصوص مدد کے لیے اور کچھ لوگ بینک میں مخصوص مدد کے لیے جمع نہی کرواتے یعنی جب چاہے پیسے واپس نکال لیتے ہیں دونوں صورتوں میں انکو پیسے جمع کروانے پر بینک کی طرف سے منافع ملتا ہے کیا یہ منافع شرعًا جائز ہے؟ اور جو لوگ ایسا کرواتے ہیں انکے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ  ھدایۃ الحق  والصواب یہ منافع سود اور حرام ہے...

ہڈیوں کو چبانا کیسا ہے؟

مرغی یا حلال جانور کے گوشت کے ساتھ ہڈیوں کو چبانہ یا چوس کر کھانا کیسا ہے؟ کہ جن کے لیے چھوڑ دینا چاہیے؟الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ  ھدایۃ الحق  والصواب حلال مذبوح جانوروں کی ہڈیوں کو چوسنا، چبانا جائز ہے ،ان پر گوشت جنوں کےلئے چھوڑ دینا   درست  نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ کھائی ہوئی ہڈیوں پر جنات کے لئے خوراک پیدا کردیتے ہیں، لیکن اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا کہ ہڈیوں کا چبانا جائز نہیں یا ان پرکچھ گوشت چھوڑ...