جدید مسائل  

لیکوریا سے وضو کا حکم؟

ایک عورت ہے اس کو لیکوریا کی بیماری ہے تو اس کے لئے قرآن کریم کو چھونا اور پڑھنا جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب عورت کی اگلی شرم گاہ سے جو رطوبت بغیر خون کی آمیزش کے نکلتی ہے وہ پاک ہے اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ لہذا ایسی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے اور وضو کے ساتھ قرآن کو ہاتھ  بھی لگا سکتی ہے، پھر قطرے آنے کی وجہ سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ یہی حکم نماز کیلئے بھی ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:عورت کے آگے سے جو...

قسطوں کے کاروبار کا حکم؟

ایک شخص نقد کوئی چیز بیچتا ہے تو کم میں اور ادھار یا قسطوں میں زیادہ پیسے لیتا ہے تو کیا سود نہیں ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب یہ  خرید وفروخت جائز ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے:" کوئی بھی سامان اس طرح بیچنا کہ اگر نقد قیمت فوراً ادا کرے تو تین سو قیمت لے اور اگر ادھار سامان کوئی لے تو اس سے تین سو پچاس روپیہ اسی سامان کی قیمت لے ۔یہ شریعت میں جائز ہے سود نہیں ہے نقد اور ادھار کا الگ الگ بھاؤ رکھنا شریعت میں جائز ہے ۔مگر ضروری ہے کہ سامان بیچ...

کیا معراج میں حضورعلیہ السلام نعلین پہن کر گئے تھے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج پہ گئے تو کیا نعلین پاک پہن کر گئے تھے؟  جیسا کہ مقررین سے ہم نے سن رکھا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب یہ روایت  موضوع اور من گھڑت  ہے کہ نبی کریم  صلی اللہ تعالی  علیہ وسلم معراج کی رات نعلین شریفین پہن کر گئے تھے۔[ فتاوى  شارح بخاری،عقائد نبوت، جلد1،صفحہ 306،مكتبہ برکات المدینہ کراچی]۔...

لیٹ آنے پرتنخواہ کی کٹوتی کرنا

بعض کمپنیاں تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی کی تنخواہ کاٹتی ہے۔ اگرچہ ملازم جاب شروع کرنے سے پہلے اس معاہدے پر دستخط بھی کرتے ہیں کہ تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی شمار ہو گی۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا ایسی شرط رکھنا شریعت میں جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب شریعت مطہرہ کی روشنی  میں ایسی شرط ناجائز ہے، ایک دن چھٹی شمار کرنا اور اس کی بنیاد پرکٹوتی کرنابھی ناجائزہے۔  ہاں جتنے منٹ لیٹ آیا ہے اسی  کے حساب سے تنخواہ...

شوہر پر جادو ہے تو اس کی طلاق کا حکم؟

اگر کسی خاوند پر جادو کیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دےاور وہ خاوند اپنی بیوی کو اس جادو کے اثر کی وجہ سے لفظ طلاق کیساتھ تین سے زیادہ طلاقیں دے دیتا ہے۔تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی ؟حالانکہ جادو کے اثر سے تو انسان کو مارا بھی جا سکتا ہے ، بیمار بھی کیا جا سکتا ہے اور بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب اگر جادو کی وجہ سے شوہرکی عقل سلامت  ہے، ہوش وحواس میں ہے اور   پاگل نہیں ہے تو اس نے جو طل...

بغیر غسل کے روزہ رکھا، بعد میں غسل کیا تو کیا حکم ہے؟

سحری میں تقریباً 5 منٹ باقی تھے اور میں جب نیند سے جاگا  تو مجھ پر غسل بھی واجب تھا تو میں نے  مختصر سحری کی اور  روزہ رکھ لیا تو کیا میرا روزہ ہو گیا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب روزہ ہو جائیگا۔ ہاں اگر اتنا وقت ہے کہ وضو کرکے سحری کرسکتا ہے تو وضو کرلے وگرنہ کلی کرکے سحری کرے اور روزہ رکھ لے اور روزہ میں کوئی کراہت نہیں آئیگی۔[ فتاوى امجدیہ، کتاب الطہارت، جلد1، صفحہ 12، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی]۔...

حیض کی حالت میں طلاق کا حکم؟

عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب عورت حیض میں ہے تو اس کو طلاق دینا منع  اور گناہ ہے لیکن اگر طلاق دے دی تو طلاق ہوجائیگی۔ [ فتاوى شامی، کتاب الطلاق،  جلد 3، صفحہ 233، مطبوعہ دار الفکر بیروت لبنان]۔...

کبوتر یا چڑیا کی بیٹ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

میں راستے  میں جار ہا تھا کہ اچانک چڑیا نے میرے کپڑوں پہ بیٹ کردی تو کیا اس سے نماز ہو جائیگی یا اس کو دھونا پڑے گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب بہار شریعت میں  الدر المختار کے حوالے سے ہے: جو پرندے حلال اُونچے اُڑتے ہیں جیسے کبوتر،مرغابی، چڑیاان کی بیٹ پاک ہے۔[بہار شریعت ،جلد:1، حصہ دوم، صفحہ:391، مکتبہ المدينہ کراچی ]۔ لہذا آپ  بغیر دھوئے بھی  ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور دھو لینا بہتر ہے۔...

یہ روایت من گھڑت ہے"حضرت بلال نے اذان نہ دی تو فجر طلوع نہ ہوئی"

  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس واقعہ کے بارے  میں جو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں مشہو ر ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اذان دیتے تو وہ "شین" کی ادائیگی صحیح نہیں اداکرتے تھے  توبعض لوگوں  نے اعتراض کیا اور حضورﷺ کو شکایت کی تو حضور ﷺ نے دوسرا مؤذن مقرر کر دیا ۔ تو جب حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  اذان نہیں دی تو صبح بھی طلوع نہیں  ہوئی۔اگر اس واقعہ کی قرآن و حدیث میں کوئی حقیقت ہو تو برائے...

"فرشتے ہاورت وماروت عورت کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے" یہ روایت درست ہے؟

الله تعالی کے فرشتے کیا گناہوں سے پاک ہیں اور کیا  ہاروت اور ماروت والا جو واقعہ مشہور ہےکہ وہ ایک عورت کے عشق میں مبتلاہوگئے تو اللہ تعالی نے ان کو عذاب میں مبتلا کردیا اور اب تک وہ عذاب میں ہیں  کیا درست ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب ہارو ت وماروت کے واقعہ کو مفسرین نے رد کیا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کے متعلق صحیح یا ضعیف کوئی روایت منقول نہیں ہے یہ واقعہ ان آیات کے بھی خلاف ہے جن میں فر شتوں کی عصمت کو بیان کیا گیا لہذا...