حلال اور حرام  

کمپوٹر گیمز کھیلنا کیسا؟

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں جیسا کہ آج رائج ہے کہ موبائیل فون اور کمپوٹر وغیرہ میں گیم کھیلا جاتا ہے ان میں بعض گیم تاش کے پتے وغیرہ کی شکل میں ہوتے ہیں اور کچھ کینڈی کریش نما یا نشانے بازی لگانے وغیرہ کے ـ عندالشرع ایسے تمام گیموں کا مسلمانو کو کھیلنا جائز ہے یا نہیں اور جو لوگ اس میں مشغول ہیں شریعت ان پر کیا حکم نافذ کرتی ہے ـ برائے کرم جواب دیں اور اجر پائیں۔(غیاث قریشی رضوی) الجواب بعون ا...

اورل سیکس کا حکم

کیا اسلام میں اورل سیکس(oral sex) یعنی منہ یا زبان سے شرم گاہ سے کھیلنا درست ہے؟ (محمد یاسین ، فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب اسلام میں اورل سیکس کی  کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ فعل حرام، حرام،   حرام ہے۔ حوالہ: المحیط البرھانی ، کتاب الکرھیۃ والاستحسان، الفصل فی  المتفرقات، ج:6، ص:163، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ۔ فتاویٰ  عالمگیری ، ج:4، ص:453،  قدیمی  کتب خانہ  کراچی۔...

ستر کا مسئلہ

السلام علیکم!یہ پوچھنا تھا کہ اس سال عید کے لیے کپڑے خرید رہے ہیں، عورتوں کے کپڑے خاص کر شلوار کا کپڑا اس قدر باریک آ رہا ہے کہ جسم صاف دکھائی دیتا ہے بہت تلاش کرنے کے بعد بھی عورتوں کا موٹا کپڑا نہیں مل رہا، تو ایسی صورت میں کیا کیا جا ئے ؟(محمد نعمان، قصور)الجواب بعون الملك الوهاب ایسی صورت میں موٹا  کپڑا یا  اتنا باریک کہ اس سے جسم دکھائی نہ دے ہی تلاش کیا جائے۔ اور ایسا ناممکن ہے کہ موٹا کپڑا یا اتنا باریک کہ اس سے جسم دکھائی نہ د...

ولديت میں حقیقی باپ کا نام لکھنا ضروری ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ذیل کے اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اسلام قبول کرے اور اس کے ماں باپ کافر ہوں، تو اس کے نام کے ساتھ ولدیت میں باپ کا نام پکارا جائے گا یا اور کو دوسرا نام ـ مثلاً اس شخص کا نام عبدالله رکھا گیا اور اس کے باپ کا نام شنکر ہے تو عبدالله ابن شنکر کہا جائے گا یا کچھ اور؟ برائے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں ـفقط والسلام۔ غیاث قریشی الجواب بعون الملك الوهاب ولدیت میں حقیقی باپ کا نام لکھنا ضروری ہے اگرچہ باپ کافر ہی...

بد مذہب کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانا کیسا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ، اس مسئلے پر اگر کھانا بنانے والا باورچی بدمذہب ہو یا صلح کلی ہو تو کیا اس کے ہاتھ سے پکا کھانا جائز ہے یا نہیں جبکہ اس کو اس کام کی اجرت دے دی جائے۔جواب عنایت فرمائیں۔ (محمد شاداب قادری۔مہاراشٹر ۔انڈیا) الجواب بعون الملك الوهاب بد مذہب کے ہاتھ کے پکے ہوئے کھانے سے بچنا بہتر ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد20، صفحہ250، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

نعلین شریف پر اللہ تعالی کا نام لکھنا کیسا؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نعلین پاک ہمارے سر کا تاج ہے۔ پر کیا نعلین پاک پر اللہ عزوجل کا اس کے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ سلم کا نام لکھنا جائز ہے؟ اور کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنی نعلین پاک مسجد میں لے جایا کرتے تھے۔ براہِ کرم حوالے سے اصلاح کیجئے۔ (ثاقب علی) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین مبارک کے نقش پر اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہ...

مشت زنی کا حکم

مشت زنی کے بارے میں بتادیں کہ یہ حرام ہے ؟ اور برائے مہربانی قرآن و حدیث سے بتادیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب  امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن اس طرح کے سوال کے جواب تفصیلاً ارشاد فرماتے ہوئے لکھتے ہیں: یہ فعل ناپاک حرام وناجائز ہے اللہ تعالی نے اس حاجت کو پورا کرنے کو صرف زوجہ وکنیز(لونڈی) شرعی بتائی ہیں اور صاف ارشاد فرما دیا ہے: ﴿ فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ﴾.  ترجمہ:" تو جو ان دو کے...

میزان بینک وغیرہ میں سرمایہ کاری کا حکم

میزان اسلامک فنڈ جو کہ ایک میوچل فنڈ ہے اس میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ہے؟ نیشنل بنک آف پاکستان کے اسلامک میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا کیسا ہے جبکہ اس کے دیگر سودی کاروبار موجود ہیں؟(ڈاکٹر محمد اسلم)الجواب بعون الملك الوهاب ان بینکوں میں اگر سرمایہ کاری  شرعی اصولوں کے مطابق  ہوتی  ہے تو جائز ہے وگرنہ جائز نہیں ہے۔...

جوتا پہن کر قرآن پڑھنا کیسا

کیا کسی سوئم کے موقعے پر خواتین جوتے پہن کر قرآن پڑھ سکتی ہیں ؟ آگاہ فرمادیں۔ (طہ صفدر)الجواب بعون الملك الوهاب ادب اسی میں ہے  کہ قرآن پاک کو  بیٹھ کر اور  جوتے اتار کر پڑھنا چاہئے۔ ہاں اگر مجبوری کے باعث جوتے نہیں اتار سکتا تو کوئی حرج نہیں ہے۔...

کمپیوٹر گیمز وغیرہ کھیلنا کیسا؟

سلام! میرا سوال یہ ہے کہ آج کل کے جو گیمز ہیں ۔ مثلاً : ڈبو ۔ کیرم بورڈ ۔،اور پتی وغیرہ ۔۔ ان میں جو ہارتا ہے وہ پیسے بھرتا ہے کیا یہ گیمز کھیلنا جائز ہے ؟ (نعمان) الجواب بعون الملك الوهاب عند الشرع ان تمام گیموں کا کھیلنا منع ہے؛ کیونکہ ان کےکھیلنے سے وقت کا ضیاع ہے اور پیسہ بھی جُوے کی مد میں ضائع ہوتا ہے۔ عند الشرع ایسی گیم کھیلنا جائز ہے کہ جس کے کھیلنے سے اس کی صحت اور جسمانیت کو فائدہ ہو اس شرط کے ساتھ کہ اس کھیل کی وجہ سے فرائض وواجبات تر...