حج  

کیا ہر عمرہ کے بعد حلق کروانا ضروری ہے؟

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو بندہ سعودیہ میں رہتا ہے اور ہر ماہ بعد عمرہ کرتا ہے۔ کیا وہ ہر بار حلق کروائے؟کیونکہ یہاں دیکھنے میں آیا ہے کہ جودوسرا یا تیسرا عمرہ کرتا ہے وہ اپنے سر کے چاروں طرف سے بالوں کو قینچی سے کاٹ لیتا ہے۔کیا ایسا کرنے سے حکم ادا ہو جائیگا؟ الجواب بعون الملک الوہاب مرد  کو اختیار ہے کہ وہ عمرہ  یا حج کے احرام سے باہر آنے کیلئے حلق کروائے(یعنی سر منڈائے) یا تقصیر( یعنی بال ...

کیا متمتع عمرہ نہیں کر سکتا؟ مسجد عائشہ سے احرام باندھنا کیسا؟

دورانِ حج ، ہوٹل میں مولوی حج کے مسائل بتانے آتے ہیں ، ان میں چند کا جواب عنایت فرمائیں!! ۱۔ حج تمتع کرنے والے مزید عمرہ نہیں کرسکتے۔ ۲۔ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ، نہ ہی اس احرام سے عمرہ ہوگا۔ ۳۔ عورت کو احرام میں بھی چہرہ چھپانا لازم ہےاور کپڑہ عورت کے منہ پر لگنے سے کچھ حرج نہیں۔(محمد قذافی،شاہی بازار ،حیدرآباد) الجواب بعون الملك الوهاب (1): حج تمتع کرنے والے صرف 9 ذی الحج سے 13 ذی الحج تک عمرہ نہیں کرسکتے، ان ک...

احرام کی حالت میں خوشبو دار اشیاء کھانا

حالتِ احرام میں تمباکو کے عادی لوگ کیا کریں؟ زعفرانی پتی، گٹکا،مین پوری (جس میں لونگ ، الائچی ، سپاری اور تمباکو ہوتا ہے لیکن اس کو خوشبو نہیں کہا جاتا بلکہ بدبو کہا جاتا ہے ، ان کا شرعی حکم کیا ہے، احرام کی حالت میں؟ (محمد قذافی، حیدرآباد) الجواب بعون الملك الوهاب صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:"احرام کی حالت میں خالص خوشبو مشک، عنبر، زعفران، جاوتری، لونگ، الائچی، دار چینی، زنجبیل وغیرہ کھانا حرام ہے۔۔۔...

عورت اگر طواف زیارت نہ کرسکے تو

السلام علیکم! حج میں طواف زیارۃ کے وقت اگر عورتوں کے مسائل ہوجائیں تو پھر کیا کریں؟ (شفا فرحین)الجواب بعون الملك الوهاب طواف زیارت نہیں کیا تھا عورت کے  مخصوص ایام شروع ہوگئے تو عورت پاک ہونے کا انتظار کرے اور پھر طواف زیارت کرے۔ اور اگر اس کی روانگی کا وقت آگیا ہے   اور عورت کے پاک ہونے تک کسی بھی صورت میں ٹھرنا او راس طواف کیلئے دوبارہ جانا بھی ممکن نہ ہو تو  وہ عورت  یہ طواف زیارت کرے اور ایسی صورت میں بدنہ واجب ہوگا ی...

صفا و مروہ کے درمیاں سعی نئی کنسٹرکشن پر کرسکتے ہیں

السلام علیکم! صفا و مروہ کے درمیاں سعی نئی کنسٹرکشن پر کرسکتے ہیں؟ کسی بھی فلور سے کرسکتے ہیں یا صرف گراؤنڈ فلور اور پرانی کنسٹرکشن پر؟ چھوٹے بچوں کو بھی احرام اور عمرہ کی نیت کرنی چاہیے حالانکہ وہ وضو اور نماز نہیں پڑھ سکتے۔ (مزمل سید، انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب صفا و مروہ کے درمیاں کسی بھی فلور سےنئی کنسٹرکشن پرسعی کرنا جائز ہے ،اگرچہ گراؤنڈ فلوراورپرانی کنسٹرکشن پرسعی کرنا افضل ہے۔اتناچھوٹابچاجوبلکل ناسمجھ ہو،اس کا احرام شرعاً معتبر نہیں...

حج سے متعلق سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے تین سوال ہیں 01: احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھنے کا ذکر ملتا ہے کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہیں؟ 02: پہلے عمرے کے بعد حلق کروایا اب دوسرا عمرہ اسی دن کر سکتے ہیں اور دوسرا عمرہ اسی دن یا اگلے دن کیا تو احرام کھولنے کیلئے کیا کرے جبکہ سر پر ایک بھی بال نہیں؟ 03: ایک شخص قریشی نہیں مگر اپنے نام کے ساتھ قریشی لگاتا ہے مثلاً احسن قریشی تو یہ لگانا کیسا ہے؟ جوابات عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں جزاک...

کیا نبی پاک ﷺنےعمرہ وحج کی زبان سے نیت فرمائی

السلام علیکم، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کیا نبی پاک ﷺ نے عمرہ وحج کی زبان سے نیت کی؟ فقط عبد اللہ۔الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصوابنہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم رسولہ اعلم...