نبیرۂ اعلی حضرت حضرت علامہ مولانا محمد منان رضا خاں قادری بریلوی عرف منانی میاں دامت برکاتھم العالیۃ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اللہ رب محمد صلّٰی علیہ وسلّما نحن عباد محمد صلّٰی علیہ وسلّما

  فقیر قادری رضوی انجمن ضیائے طیبہ کی لائبریری کراچی میں حاضر ہوا، خدا کے فضل و کرم سے کتابوں کا ذخیرہ دیکھا بڑی مسرت حاصل ہوئی۔انجمن نے کتابوں کی اشاعت انگلش اور اردو زبانوں میں کراکر دین و سنیت کی اشاعت کا کام کیا۔مولیٰ تعالیٰ انجمن کے اراکین و معاونین کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین!

کام وہ لے لیجیے تم کو جو راضی کرے

ٹھیک ہو نامِ رضؔا تم پہ کروڑوں درود

          حضرت سیّد محمد اللہ رکھا صاحب ضیائی قادری صاحب کو اللہ تعالیٰ صحت و سلامتی، ترقی عطا کرے، ان کی ذات سے مسلکِ اعلیٰ حضرت کا بہتر کام ہو۔ آمین!

حضرت قمر ِ ملّت نبیرۂ اعلیٰ حضرت برادرِ معظّم حضرت ڈاکٹر قمر رضا خاں صاحب رحمۃ اللہ  تعالٰی علیہ کا عرس انجمن منعقد کررہی ہے، عرسِ قادری رضوی کا دعوت نامہ دیکھا۔  مولیٰ تعالیٰ مزید کارِ خیر کی توفیق دے۔ آمین!

فقیر محمد منان رضا خاں منانی غفرلہ

تجویزوآراء