حج و عمرہ کے حوالے سے خواتین کے لیے خصوصی ہدایات
1۔خواتین احرام کے لیے حسب معمول سلے ہوے کپڑے پہنیں دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں ۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۲۔ حالت احرام میں اورغیر محرم کے سامنے او ر نماز میں سر چھپانا فرض ہے۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۳۔ احرام میں عورت کو منہ چھپانا حرام ہے۔ نا محرم کے سامنے کوئی ایسی چیز چہرے کے سامنے ہو جو چہرے سے مس نہ ہواور ایسی چیز سے منہ چھپانا جو چہرے سے چپٹی ہو حرام ہے ۔(بہار شریعت حصہ 6ص1083) ۴۔ عورت اتنی آواز سےلبیک نہ کہے کہ نا محرم سنے۔ ہاں اتنی آوا...