علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علم و فضل کی ایک انجمن
علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علم و فضل کی ایک انجمن مولانا غلام مصطفی رضوی مالیگاؤں خادم التدریس والافتا ءجامعہ امام احمد رضا احسن البرکات نیوکاسل، ساوتھ افریقہ ______________________________________________________ جو آفتاب ۱۹۴۴ءمیں دکن ہند میں طلوع ہوا تھا وہ ۶اکتوبر ۲۰۱۶ء کوعروس البلاد کراچی میں غروب ہو گیا۔ یہ روح فرسا اطلاع سوہانِ روح بنی کہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحلت فرما گئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ قبلہ شاہ ص...