Blessed sons of the Holy Prophet  

حضرت عبداللہ علیہ السلام

یہ بعثت کے بعد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے، طیّب اور طاہر انہیں کا لقب تھا، طفولیّت میں رحلت گرائے عالمِ بقا ہوئے، عاص بن وائل سہمی نے انہیں کی وفات پر کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا  مر گیا، وہ ابتر یعنی بے نشان ہوجائے گا، اُسی وقت یہ سورۂ کوثر  شریف نازل ہوئی جس میں یہ آیت کریمہ آئی انّ شانئک ھو الابتر یعنی اے میرے رسول جو تمہارا  دشمن ہے وہی ابتر و بے نام و نشان ہوجائے گا، اور تمہارا  نام قیامت تک بلکہ ہمیشہ تک...

Son of Holy Prophet Hazrat Qasim Bin Muhammad

حضرت سیدنا قاسم رضی اللہ تعالیٰ علیہ  بن محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یہ بعثت سے پہلے ہوئے، انہیں کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابو القاسِم کہلائے، مجاہد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ صرف سات (۷) دن زندہ رہے، ابن سعد رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دو سال تک زندہ رہے، ابن فارس رحمۃ علیہ نے لکھا ہے کہ سن تمیز کو پہنچ گئے تھے، قبل از بعثت ہی وفات پائی۔ (شریف التواریخ)...