Mashaikh-e-Soharwardia  

Hazrat Imaduddin Ammar Yasir Soharwardi

حضرت عمادالدین عمار یاسر سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ         آپ شیخ ابوالنجیب سہروردی کے مریدین میں سے ہیں۔آپ ناقصوں کی تکمیل اور مریدوں کی تربیت اور ان کے واقعات کشف میں بڑا کمال رکھتے تھے۔شیک نجم الدین کبرے کتاب "فاتح الجمال " میں لکھتے ہیں کہ جب میں شیخ عمار کی خدمت میں پہنچا ،اور ان کے حکم ہے تارت میں آیا ،تو میری طبیعت میں یہ گزرا کہ جب سے میں نے علوم ظاہری پڑھے ہیں۔جب غیبی فتوحات حاصل ہوگی تو میں منبر...

Hazrat Patha Hussain Bin Rajbar

حضرت شیخ پیر پٹھا سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ف۔۔۔۔ ۶۶۶ھ           ابو الخیر حسین بن راجبار شاہ عالم، شیخ پٹھا کے نام سے مشہور تھے، آپ قوم ایان سے تھا، سلسلہ نسب یہ ہے حسین بن راجبا ربن کاہ بن سخیر ہ، والد کا نام سلطانی بنت مرادبن شرفو ہے۔ (حاشیہ حدیقۃ الاولیاء ازحسام الدین راشدی ،ص ۴۸)           حدیقۃ الاولیاء  میں مثنوی  کے انداز میں آپ کا حال ...

Hazrat Sheikh Hassam-ud-Deen Multani

آپ سلطان المشائخ نظام الدین دہلوی کے خلفائے باوقار میں سے تھے۔ زہد و تقویٰ اور ریاضت میں اپنے احباب میں ممتاز تھے۔ حضرت شیخ سلطان المشائخ فرمایا کرتے تھے کہ دہلی شہر شیخ حسام الدین کے ظلِ حمایت میں ہے۔ آپ ایک دن کہیں جا رہے تھے۔ راستہ میں مشغول بحق ہونے کی وجہ سے اتنی محویت طاری تھی کہ آپ کے کندھے پر سے مصلی گر پڑا، کسی شخص نے دیکھا تو چلا کر آواز دی، یا شیخ، مگر شیخ کو قطعاً کوئی خبر نہ ہوئی، آخرکار مصلی اُٹھاکر آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے...

Hazrat Sheikh Ahmed Khatau

آپ علاقہ گجرات کے بزرگوں میں سے بڑے بزرگ تھے۔ احمد  آباد کے مضافات میں ایک قصبہ سرکچ میں آپ کا مزار ہے۔ آپ کا مقبرہ نہایت ہی پاکیزہ، منزہ اور ہوادار ہے کہ اس کی مثال دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔ کھتو ایک گاؤں کا نام ہے جو اجمیر کے قریب ہے، شیخ احمد کے آباؤاجداد دہلی کے باشندے تھے اور آپ کا بھی بچپن دہلی میں گزرا تھا۔ مشہور ہے کہ آپ ایک بار  ایک گاؤں میں بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ سخت  طوفان و آندھی آئی جو آپ کو وہاں سے اڑا کر کسی او...

Hazrat Sheikh Syed Muhammad Shah Alam Ahmadabadi Soharwardi

حضرت شیخ سید محمد بن قطب عالم سہروردی  الملقب بہ شاہ عالم احمد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ قطبِ عالم کے بیٹے تھے، آپ کا نام شاہ منجھن لقب شاہ عالم تھا۔ آپ کی قبر احمدآباد میں ہے۔ آپ کا روضہ اس علاقہ کے رہنے والے لوگوں کی زیارت گاہ ہے اور ایک ایسے پاکیزہ، بلند لطیف اور نظیف علاقہ میں واقع ہے جو بہت کشادہ اور وسیع خطہ ہے، جمعرات کو شہر کے اچھے اور بُرے سبھی لوگ آپ کے مزار پر جاتے اور رات بھر وہیں رہتے ہیں۔ مشہور ہے کہ شاہ عالم کی تصوف اور س...

Hazrat Abul Qasim Ali Girgani

حضرت ابوالقاسم علی گرگانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و کنیت: آپ کا اسم مبارک علی بن عبداللہ اور کنیت ابوالقاسم ہے۔ آپ کو فیض باطنی شیخ ابوالحسن خرقانی سے اور تین واسطہ سے سید الطائفہ جنید بغدادی سے ہے۔ اپنے وقت میں بے نظیر و بے بدل اور مرجع کل تھے اور مریدوں کے واقعہ کے کشف میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ کرامات: ۱۔ حضرت قطب دوراں داتا گنج بخش ہجویری لاہوری ﷫فرماتے ہیں! کہ مجھے ایک واقعہ پیش آیا جس کے حل کا طریقہ دشوار ہوا۔ میں شیخ ابوالقاسم کرگانی[۱] کی...