Shuhada e Uhud  

Shaheed e Uhud Syedna Noman Bin Abd-e-Amr Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدہ عمرو بن مسعود بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن بخار انصاری خزرجی غزوۂ بدر میں اپنے بھائی ضحاک بن عبدِ عمرو کے ساتھ شریک تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر جن کا تعلق بنو دینار بن بخار سے تھا پھر ان کا جن کا تعلق بنو مسعود بن عبد الاشہل سے تھا النعمان بن عبد عمرو بن مسعود اور ان کے بھائی نے ضحاک بن عبد عمرو کا ذکر کیا ہے جناب ...

Shaheed e Uhud Syedna Mujazzar Bin Ziyad Bin Amr

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا المجذر بن زیاد بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم ان کا نسب ان کے بھائی عبداللہ بن زیاد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ وہ خاندانی لحاظ سے بلوی ہیں، اور وہ انصار کے حلیف تھے۔ یہ وہی آدمی ہیں جنہوں نے زمانۂ جاہلیت میں سوید بن صامت کو قتل کیا تھا اور جنگ بعاث کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ بعد میں مسلمان ہوگئے اور غزوۂ بدر میں شہادت پائی۔ ہمیں بحتری بن ہشام بن خالد بن اسد بن عبدالعزی نے ابوجعفر سے اس نے یونس سے، اس نے ابن اسحاق سے روایت ک...

Shaheed e Uhud Syedna Malik Bin Sinan Bin Obaid Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن سنان بن عبید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سنان بن عبید بن ثعلبہ بن عبید بن الابجر (اور ابجر سے مراد خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی خدری ہے جو ابو سعید خدری کے والد تھے) یہ صاحب غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے اور انھیں عراب بن سفیان الکتانی نے قتل کیا تھا۔ جب احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر زخم آیا، تو مالک بن سنان نے حضور کے خون کو چوس کر نگل لیا، اس پر حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آد...

Shaheed e Uhud Syedna Abu Sufyan Bin Haris

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو سفیان بن حارث بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوسفیان بن حارث بن قیس بن زید بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف انصاری اوسی،ایک روایت میں ہے کہ غزوہ ٔاحد میں شہیدہوئے،اورایک میں غزوہ ٔخیبرکاذکر ہے۔ ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عمران بن سعد بن سہیل بن حنیف سے،انہوں نے بنوعمروبن عوف کے ایک آدمی سے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم غزوۂ احد کو روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ ابوسفیان اورایک صحابی بھی تھے...

Shaheed e Uhud Syedna Abu Habeera Bin Haris Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابوھبیرہ بن حارث بن علقمہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہبیرہ بن حارث بن علقمہ بن عمروبن کعب بن مالک بن نجار انصاری خزرجی نجاری غزوہ احد میں شہیدہوئے،ان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،ایک روایت میں ابواسیرہ مذکورہے،ان کا ذکرپہلے گزرچکاہے۔ ابوالفضل مدینی مخزومی نے باسنادہ تا ابویعلی،ہارون بن معروف سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے،انہوں نے محزمہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے سعیدبن نافع سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ ...

Shaheed e Uhud Syedna Abu Aiman Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو ایمن مولی عمرو بن الجموح الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابو ایمن،مولائے عمروبن جموح،غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ، انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شہیدانِ احد از بنوسلمہ و بنوحرام بن کعب وابوایمن اور خلاد بن عمرو کا ذکرکیا ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...

Shaheed e Uhud Syedna Antarah

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھےابن ہشام نےایساہی بیان کیاہےاورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبداللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق ...

Shaheed e Uhud Syedna Amr Bin Muaz Bin Noman

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ  شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان۔انصاری اشہلی۔سعدبن معاذ کے بھائی ہیں۔ان کا نسب ان کے بھائی کے نام میں بیان ہوچکا ہےیہ اپنے بھائی کے ساتھ بدرمیں شریک تھےاوراحد میں شہیدہوئے۔ان کوضرار بن خطاب نے قتل کیاتھاان کے کوئی اولاد نہ تھی۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

Shaheed e Uhud Syedna Amr Bin Mutarrif Bin Alqama Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن مطرف بن علقمہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عمرو۔اوربعض لوگ کہتےہیں مطرف بن علقمہ انصاری ہیں خاندان بنی عمرو ابن مبذول سے۔احد میں شہیدہوئےتھے۔ہمیں ابوجعفر نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے شہدائے احد کے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ بنی عمرو بن مبذول عمروبن مطرف بن عمروبھی تھےیونس نے اورسلمہ نے ابن اسحاق سے ان کا نسب اسی طرح نقل کیا ہےاورزیادبن عبداللہ بکائی نے ابن اسحاق سے عمروبن مطرف بن...

Shaheed e Uhud Syedna Amr Bin Qais Bin Malik Al-Ansari

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن قیس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ  عمرو رضی اللہ عنہ بن قیس بن مالک بن کعب بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن نجّار۔ آپ کی کنیت "ابو حمام" ہے۔           آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ (شہدائے بدر و احد)    ...