Shaheed e Badr Hazrat Syedna Mubashir Bin Abdul Munzir

شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ

بن زب یر بن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی:

یہ صاحب غزوۂ بدر میں مع اپنے دونوں بھائیوں، ابو لبابہ بن عبدالمنذر اور رفاعہ بن عبدالمنذر کے شریک تھے۔ جس میں جناب مبشر شہید ہوگئے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ بمقامِ خیبر قتل کردیے گئے تھے۔

ہمیں ابوجعفر نے اپنے اس اسناد سے جو یونس بن بکیر تک پہنچتا ہے۔ ابن اسحاق سے یہ روایت نقل کی کہ بنو امیہ بن زید بن مالک بن عوف سے جو آدمی غزوۂ بدر میں شہید ہوا، وہ مبشر بن عبدالمنذر تھے، لیکن لڑائی میں ان کے دو بھائی ابولبابہ اور رفاعہ بھی شریک ہوئے تھے اور مبشر لاولد تھے۔

ابولبابہ کے بارے میں یہ روایت مذکور ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مدینے کا حکم مقرر کرکے واپس بھیج دیا تھا اور بعد از فتح مالِ غنیمت سے انہیں برابر کا حصہ عطا فرمایا تھا۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔

مزید

Comments