Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

شہیدہ دختر ام ورقہ انصاریہ ،عبدالرحمٰن بن خلاد انصاری نے ام ورقہ انصاریہ سے روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے،آؤ میرے ساتھ،شہیدہ کی ملاقات کو چلیں،حضورِ اکرم نے اس خاتون کو اپنےگھر میں اذان کہنے نماز قائم کرنے اور امامت کی اجازت دی ہوئی تھی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

شموس دختر ابوعامر اور ان کا نام عمرو بن صیفی بن زید بن امیہ انصاریہ از بنو عمروبن عوف ہے، یہ خاتون ام عاصم اور جمیلہ کی والدہ تھیں،خاوند کا نام ثابت بن اقنح تھا،بقولِ ابنِ حبیب حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ...

شموس دخترعمر و حرام بن زید،یہ خاتون مسعود بن اوس الظفر یات کے بیٹوں کی والدہ تھیں،بقولِ ابن ِ حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...

شقیرہ اسدیہ حبشیہ،جو بنواسد کی مولی تھیں،عطا خراسانی نے عطا بن ابو رباح سے روایت کی،کہ مجھے ابنِ ذکر سعیرہ کے ترجمے میں گزر چکاہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سودہ قرشیہ،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نکاح کا پیغام بھیجا،اور اس خاتون کے کئی بچے تھےاس نے جواب میں کہلا بھیجا،میں اس بات کو نا پسند کرتی ہوں کہ یہ بچے آپ کے اردگِرد شور مچاتے رہیں۔ شہر بن حوشب نے ابن عباس سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قریشی خاتون کو جس کے پانچ بچے چھ تھے،نکاح کا پیغام بھیجا،اس خاتون نے جواب میں کہلا بھیجا،بخدا میر ی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں،اور آپ میرے نزدیک محبوب ترین انسان ...