Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

برزہ دختر مسعود بن عمرو،جو صفوان بن امیہ کی بیوی تھیں،ان کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا،جب اسلام آیا تو ان کی سات بیویاں تھیں،ام وہب کے ترجمے میں ان کا ذکر آیا ہے،ابو وہب نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

برصاء عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی والدہ تھیں،ان کا نام کبشہ یا کبیشہ تھا،ان سے عبدالرحمٰن بن عمرہ نے روایت کی،کہ میری دادی نے مجھے بتایا ،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے،اور کھڑے کھڑے ایک مشکیزے سے پانی تناول فرمایا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

برکہ حبشیہ یہ خاتون ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ سے آئی تھیں،اور یہ وہی خاتون ہیں، جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پیشاب پی لیا تھا،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

برکہ دختر یسار،قیس بن عبداللہ اسدی کی بیوی،بقولِ موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب سے روایٔت کی کہ اس خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ حبشہ ہجرت کی تھی،یہ ابو سفیان کی کنیز تھیں،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

برہ دختر عامر بن حارث بن سباق بن عبدالدار بن قصی قرشیہ عبدریہ،ابو اسرائیل کی بیوی تھیں،جو بنو حارث سے تھے،یہ وہی صاحب ہیں، جن کے قصّے میں حدیث فی النذر مذکور ہے،اور جن کے یہاں اسرائیل نامی ایک بچہ پیدا ہوا تھا،ابو اسرائیل جنگ جمل میں مارےگئے تھے،برہ نے ہجرت کی تھی،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

بریدہ دختر بشر بن حارث بن عمرو بن حارثہ،عباد بن سہل بن اساف کی بیوی تھیں،ان ک بیٹے کا نام ابراہیم بن عباد تھا،بریدہ نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی،یہ ابن حبیب کا قول ہے۔ ...

البغول دختر معدل کنانیہ ،یہ خاتون صفوان بن امیہ بن خلف کی زوجہ تھیں،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،یہ واقد ی کا قول ہے، اورابو علی نے ابو عمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

بیضاء کو صفوان اور سہیل کی والدہ تھیں، ان کا تعلق بنو حارث بن فہر سے تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ان کے بیٹے ان سے منسوب تھے،چنانچہ ابن بیضاءکہا جاتا،ان کا نام وعد دختر حجدم بن عمرو بن عائش بن ظرب بن حارث بن فہر تھا،ان کے دونوں بیٹے صحابی تھے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...