Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

زجاء ان سے ابن سیرین نے روایت کی،کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س بیٹھی تھیں،کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لئے حاضر ہوئی،ایک روایت میں رجا ر مذکور ہے۔ ...

عمرہ دختر یزید بن جون کلابیہ،ایک روایت میں ان کا نام عمرہ دختر یزید بن عبید بن رواس بن کلاب الکلابیہ ہے،یہ ابوعمرکا قول ہے،اور یہ صحیح ہے،ان سے حضورِاکرم نے نکاح کیا تھا،لیکن جب معلوم ہوا ،کہ وہ مبروص ہیں،تو آپ نے طلاق دے دی۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے عمرہ دختر یزید بن کلابیہ سے نکاح کیا،جواس سے پیشتر فضل بن عباس کے پاس تھی،مگر اسے قبل از دخول طلاق دے دی،ایک روایت کے مطابق یہ ...

اُنیسہ دخترِ عدی انصاریہ،بنو بلی کی ایک خاتون تھیں،جو انصارکی حلیف تھیں اور سعید بن عثمان بلوی کی دادی یحییٰ نے اجازۃً باسناد ہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے محمد بن غالب سے ، انہوں نے احمد بن جناب سے،انہوں نے عیسٰی بن یونس سے،انہوں نے سعید بن عثمان بلوی سے،انہوں نے اپنی دادی اُنیسہ دخترعدی سے روایت کی کہ وہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور گزارش کی ،یارسول اللہ میر ا بیٹا جو بدوی تھا،معرکہ...

اُنیسہ دخترِ کعب ام عمارہ، انہوں نے ایک دفعہ کہا،کیا وجہ ہے،کہ قرآن میں ہماری خیر اور بھلائی کا ذکر نہیں ہوتا،اس پر قرآن حکیم کی یہ آیت نازل ہوئی، اِنَّ المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ ،الخ،ابو الوفاء بغدادی نے اپنی تفسیر میں مقاتل سے اسی طرح ذکر کیا ہے،لیکن یہ غلط ہے،کیونکہ اس آیت کا تعلق نسیبہ سے ہے،نہ کہ اُنیسہ سے،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...