Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

ام عمرو بن حریث ،ابوموسیٰ نے اذناً ابو نصر احمد بن عمر غازی سے،انہوں نے اسماعیل بن زاہر نیشاپوری سے،انہوں نے فطان سے،انہوں نے عبداللہ بن جعفر بن درسویہ سے،انہوں نے یعقوب بن سفیان سے،انہوں نے ابن نمیر سے،انہوں نے یحییٰ بن یمان سے،انہوں نے اسماعیل بن ابوخالد سے،انہوں نے عمرو بن حریث سے سُنا کہ ان کی والدہ انہیں حضورِ اکرم کی خدمت میں لے کر گئیں،حضور نے ان کے سرپر ہاتھ پھیرا،اور کشائش رزق کی دعافرمائی ابوموسیٰ نے ذکر کی...

عمرہ دختر سعدی بن وقدان بن عبدشمس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،یہ خاتون مالک بن ربعیہ بن قیس بن عبدود کی بیوی تھیں،جن کا تعلق بنوعامر بن لوئی سے تھا،انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی تھی،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

عمرہ دختر یعار انصاریہ ابوحذیفہ مولی سلم کی زوجہ تھیں،ان کے نام کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں، ہم حرف تا کے تحت ان کا ذکر کر آئے ہیں،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...