Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

ملیکہ دختر عویمر ہذلیہ ،ان دوعورتوں میں سے ایک ہیں،جنہوں نے دوسری کے پیٹ پر ضرب لگائی تھی اور اس کا حمل ساقط ہوگیاتھا،لڑنے والی دونوں عورتیں بنو ہذیل سے تھیں،ابن عباس کے مطابق ایک کانام ملیکہ اور دوسری کا نام امِ غطیف تھا،اسے سماک نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کیا،ابو عمر اور ابو موسیٰ دونوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابوموسیٰ نے ان کے والد کا نام عویم(بغیر راء) لِکھاہے،بقول ابوموسیٰ ایک روایت میں ان کے والد کا نام ساعدہ...

ملیکہ جواسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کی دادی تھیں،ایک روایت میں ہے ، کہ انس بن مالک کی دادی تھیں،انہیں صحبت ملی،اور انس بن مالک نے ان سے روایت کی،ابوالحرم مکی بن ریان نحوی نے باسنادہ یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے،انہوں نے انس بن مالک سےروایت کی ،کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی، آپ نے کھانے کے بعد فرمایااٹھو میں تمہیں نماز پڑھاؤں،انس چٹائی لانے کواُٹھے،وہ ...

ملیکہ جو سائب بن اقرع ثقفی کی والدہ تھیں،اور عطر بیچاکرتی تھیں،عطاء بن سائب نے بعض دوستوں سے،انہوں نے سائب بن اقرع سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ وہ حضور نبیِ کریم کی خدمت میں عطر بیچنے کو حاضر ہوئیں،آپ نے پوچھا،ملیکہ ،تجھے مجھ سے کوئی کام ہے،اس نے کہا،ہاں یارسول اللہ!فرمایا کہو،تاکہ میں اسے پورا کروں،عرض کیا،یارسول اللہ !پہلے میرے بیٹے کے لئے دعا فرمائیے،حضورِ اکرم نے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا،اور دعا فرمائی،اِبنِ مندہ اور اب...

ملیکہ زوجۂ خباب بن ارت،حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت کی،اور ان کی حدیث کو ابو خالد دالائی نے منہال بن عمرو سے موقوفاً روایت کیا،ابن مندہ نے ذکر کیا ہے۔ ...

شُریرہ دخترحارث بن عوف بن فتیرہ ام الحکم بن حارثہ بن سلامہ زحارثہ تجیبی،بقولِ ابنِ عقبہ، انہوں نے حضور ِاکرم سے بیعت کی،اس بات کو ان کے بیٹے حکم بن حارثہ نے ان سے روایت کیا ہے۔ ...

شیماءدختر حارث سعدیہ ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں،ابوجعفر نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم کی رضاعی والدہ کا نام حارث بن عبدالعزی بن رفاعہ بن ملان بن ناضرہ بن بکر بن ہوازن تھا،اور رضاعی بھائی کا نام عبداللہ بن حارث اور رضاعی بہنوں کے نام انیسہ اور حذیفہ تھے،اور اسی خاتون کا عرف شیماء تھا،اور شیماء ہی حضورِ اکرم کی دیکھ بھال میں ماں (حلیمہ سعدیہ)کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔ ابنِ اسحاق نے ابووجزہ سے...

شفاء دختر عبدالرحمٰن ،ان سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے روایت کی،ابن مندہ کا خیال ہے کہ یہ خاتون اوال الذکر ہی ہیں،ابوعمر نے شفاء دختر عبدالرحمٰن انصاریہ مدینہ لکھا ہے،ان سے ابو سلمہ دختر عبدالرحمٰن نے روایت کی،ابن مندہ نے اور ابو عمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ...