Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

Syeda Sumayya

(سیّدہ)سمیہ(رضی اللہ عنہا) سمیہ (ام عماربن یاسر) دختر خباط،یہ خاتون ابو حذیفہ بن مغیرہ کی لونڈی تھیں،اور یاسر ابوحذیفہ کے حلیف تھے،اس لئے ابو حذیفہ نے انہیں سمیہ سے بیاہ دیا،جب عمار پیداہوئے،تو ابو حذیفہ نے انہیں آزاد کردیا،عمار سابقین فی الاسلام میں سے تھے،اور بروایتے ان کا نمبر ساتواں تھا،اور یہ ان لوگوں میں ہیں،جنہیں اسلام کے لئے سخت تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ انہیں خاندان عمار کے ک...

Syeda Zainab Dakhtar

(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا) زینب دختر علی بن ابی طالب قرشیہ ہاشمیہ ، ان کی والدہ جناب خاتونِ جنت تھیں،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں پیدا ہوئیں،آپ کی وفات کے بعد خاتون جنّت کے اورکوئی اولاد نہ ہوئی،جناب زینب بڑی عقل مند،ذی فہم اور کریم النفس خاتون تھیں،حضرت علی کے برادرِاکبر جعفرطیار کے بیٹے عبداللہ سے بیاہی گئیں،اور ان کے بطن سے علی،عون،اکبر ،عباس،محمد اور ام کلثوم صاحبزادی پیدا ہوئیں،کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ت...

Syeda Zainab

(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا) زینب دختر خزیمہ بن حارث بن عبداللہ بن عمرو بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ ہلالیہ،یہ خاتون بھی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ تھیں،چونکہ وہ مساکین اور ناداروں کا خاص خیال رکھتی تھیں،اس لئے ام المساکین کے لقب سے مشہور تھیں،اوّلاً عبداللہ بن حجش کی زوجہ تھیں،جب وہ معرکۂ احد میں شہید ہو گئے تو حضورِاکرم کی زوجیت میں آگئیں،ایک روایت کے مطابق وہ پہلے طفیل بن حارث بن مطلب کے نکاح میں تھیں،بعد میں ان کے بھائی عب...

Syedna Ummiya

(سیّدہ )اُمیمہ( رضی اللہ عنہا) اُمیمہ،ابو ہریرہ کی والدہ، ابو موسیٰ نے جن روایات کی مجھے اجازت دی،ان میں ذکر کیا، کہ ابو علی نے ابو نعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے ،انہوں نے محمد بن اسحاق بن شاذان سے،انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے سعد بن الصلت سے ،انہوں نے یحییٰ بن علاء سے،انہوں نے ایوب سختیانی سے، انہوں نے محمد بن سیرین سے،انہوں نے ابو ہریرہ سے روایت کی کہ حضرت  عمر نے انہیں بُلا بھیجا ،تا کہ انہیں کسی علاقے کی حکومت عطا کریں،لیکن انہوں ...

Hazrat Syeda Umme Kulsoom Binte Abu Bakr

سیدہ اُ م کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، آپ اپنی والدہ حبیبہ بنت خارجہ بن زید کے پیٹ میں تھیں کہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوگیا اور بوقتِ وصال آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہی کی پیدائش کی بشارت اور وراثت کی وصیت فرمائی تھی اور یوں صدیق اکبر کی وفات کے بعد ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضرت سیدنا ط...

Syeda Safiya Bin Akhtab

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا) صفیہ دختر حیئ بن اخطب بن سعنہ بن ثعلبہ بن عبید بن کعب بن خزرج بن ابی حبیب بن نضیر بن نحام بن ناخوم یا تنحوم  یا نخوم (یہود کے مطابق یہ لفظ ناخوم ہے،کیونکہ وہ اپنی زبان کا بہتر علم رکھتے ہیں) اور یہ بنو اسرائیل کے قبیلے لادی بن یعقوب سے تعلق رکھتے ہیں،جو بعد میں ہارون بن عمران کے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بھائی تھے سلسلے میں شامل ہوجاتے ہیں،اور جناب صفیہ کی والدہ برہ دختر سمئول تھیں،جو سلام بن مشکم کی زوجہ تھیں ا...

Syeda Sauda Bin Qais Bin Abd Shams

  سودہ دخترزمعہ بن قیس بن عبد شمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی قرشیہ عامریہ ،اور ان کی والدہ کا ناشموس دختر قیس بن زید بن عمرو بن لبید بن خراش بن عامر بن غنیم بن عدی بن نجارانصاریہ تھا،حضورِاکرم نے ان سے جناب خدیجتہ الکبریٰ کی وفات کے بعد نکاح کیا تھا، عقیل نے یہ قو ل زہری سےنقل کیاہے،اور یہی قول قتادہ ابوعبیدہ اورابنِ اسحاق کا ہے،کہ جناب سودہ سے حضورِاکرم کا نکاح حضرت عائشہ کے نکاح سے پہلے ہوا،لیکن عبداللہ بن محمد بن عقیل ...

Syeda Ammarah Hamza Bin Abdul Mutalib

(سیّدہ )عمارہ(رضی اللہ عنہا) عمارہ دختر حمزہ بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ ،حضورِاکرم کے چچا کی بیٹی تھیں،واقدی نے امِ حبیبہ سے انہوں نے داؤد بن حصین سے ،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی کہ عمارہ اور ان کی والدہ سلمیٰ دختر عمیس مکے میں تھیں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عمرہ قضیہ ادا کرنے  مکے آئے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسولِ کریم سے ذکر کیا،اور فرمایا،ہم کیوں اپنے چچا کی لڑکی کو مشرکین کے رحم وکرم پر چھوڑکر جائیں،ح...

ام حبیبہ جہنیہ،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،بقول ابوعمر میں خولہ دختر قیس نام تھا،اور بعض نے کچھ اور بتایا ہے،یہ خاتون خارجہ بن حارثہ بن رافع بن مکیث کی دادی تھیں،ا ن کی حدیث کے راوی اہل مدینہ ہیںیحییٰ بن محمود نے باسنادہ اذناً ابوبکر بن عمرو سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے اسامہ بن زید سے،انہوں نے نعمان بن خربوذ سے،انہوں نے ام حبیبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کے ساتھ پانی کے ایک برتن سے وضوکیا،تینوں نے ان کا ذکر...