Sahabiyat (respected female companions of the Holy Prophet)  

سودہ دخترزوجہ ابوالطفیل،عبداللہ بن عثمان بن خیثم نے بیان کیا کہ میں ابوالطفیل سے ملاقات کو گیا،تو میں نے اسے خوش اخلاق پایا،یعنی اس نے میری آؤ بھگت کی،میں نے دل میں کہا،مجھے اس کو غنیمت جاننا چاہئیے،چنانچہ میں نے کہا،اے ابوالطفیل!وہ کون سے لوگ ہیں،جن پر حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے پھٹکار بھیجی،وہ مجھے بتانے لگاتھا،کہ اس کی بیوی بول پڑی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایامیں بھی انسان ہوں،میں نے اللہ سے درخواست ...

سیرین ماریہ قبطیہ کی بہن،یہ وہ خواتین ہیں،جنہیں مقوقس شاہ اسکندریہ نے بطور ہدیہ آپ کے پاس بھیجاتھا،آپ نے ماریہ کو بطور کنیز اپنے پاس رکھ لیا،اور سیرین،حسان بن ثابت کو دے دی،جناب ماریہ کے بطن سے حضورِاکرم کے صاحبزادے ابراہیم پیدا ہوئے اور سیرین کے بطن سے عبدالرحمٰن پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم کے صاحبزادے ابراہیم فوت ہونے لگے،تو جب بھی میں اور ماریہ روتیں تو آپ رونے سے منع فرماتے،بعد از وفات فضل بن عبا...

شموس دخترنعمان بن عامر بن مجمع انصاریہ،جب مسجد قباکی بنیاد رکھی گئی،تو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ تھیں،اور بیعت کی،شبابہ بن سوارنے،عاصم بن سوید بن عامر بن یزید بن حارثہ سے،انہوں نے والد سوید سے،انہوں نے شموس دختر نعمان سے روایت کی،کہ حضورِاکرم مسجد قبا کی بنیاد رکھنے کے لئے تشریف لائے ،تومیں نے حضورِاکرم کو دیکھا،کہ آپ کبھی چھوٹے اور کبھی بھاری پتھر اٹھاتے،جن کے بوجھ سے آپ کا جسم مبارک جھک جاتا،اور میں آپ کے شکمِ...

شرافہ دختر خلیفہ بن فروہ کلبہ،وحیہ بن خلیفہ کی ہمشیر ہ تھیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا،لیکن کسی وجہ سے رخصتی نہ ہوئی،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابو غالب سے ،انہوں نے ابوبکر سے(ح)ابوموسیٰ نے حسن سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن فضل بن موفق سے،انہوں نے والد سے، انہوں نے سفیان ثوری سے،انہوں نے جابر سے،انہوں نے ابن ابی ملیکہ سےروایت کی،کہ رسولِ اکرم صل...

عمرہ دختر مسعود بن قیس بن عمرو بن زید مناہ بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجارام سعد بن عبادہ، حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،اور آپ کی زندگی ہی میں پانچ ہجری میں وفات پائی،ابوعمر نے ان کا ذکر کیاہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور عمرہ دختر سعد لکھاہے،ان کا ذکر پہلے آچکا ہے۔ ...

اُنیسہ دختر ساعدہ بن عابس بن قیس بن نعمان ،عویم کی ہمشیر تھیں،اور ان کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا،بقول ابنِ حبیب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...