Mashaikh-e-Qadria  

Hazrat Abu Abdul Rahman Abdullah Bin Ghaus-e-Azam

حضرت سید ابو عبد الرحمٰن عبد اللہ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد بزرگوار اور سعید بن البَنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی۔ ظاہری و باطنی علوم کے جامع، اور صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ ستائیسویں (۲۷) صفر ۵۸۷ھ میں انتقال کیا، اور بغداد میں مدفون ہوئے۔ ان کے دو بیٹے ابو محمد عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور ابو محمد عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ بھی عالم کامل تھے۔ (خزینۃ الاصفیا جلد اوّل)...

Hazrat Sheikh Peer Muhammad Qadri Noshahi

حضرت شیخ پیر محمد قادری نوشاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت حاجی محمد نوشاہی گنج بخش کے اکابر خلیفوں سے تھے۔ خورد سالی ہی میں خدمتِ مرشد میں حاضر رہ کر تربیت اور تکمیل پائی تھی۔ بڑے صاحبِ ذوق و شوق تھے۔ وجد و سماع مین غلو رکھتے تھے۔ جو شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا آپ کی نظر فیض اثر سے صاحبِ وجد و حالت ہوجاتا تھا۔ اپنی راست گفتاری اور تقویٰ کے باعث بارگاہِ مرشد سے سچ یار یعنی راست گفتار کے خطاب سے معزز تھے۔ وفاتِ مرشد کے بعد موضع نوشہرہ مغلاں میں جا...

Hazrat Haji Muhammad Hashim Gilani Lahori

حضرت حاجی محمد ہاشم گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلیل القدر قادری مشائخ سے ہیں۔ والد کا نام سیّد صوفی علی بن بدر الدین تھا۔ سلسلۂ نسب سیّد محمد غوث حلبی اوچی گیلانی تک منتہی ہوتا ہے۔ صاحب علم و فضل و کمال تھے۔ بارہ برس تک ملک عرب و عجم و شام کی سیاحت کی تھی۔ اِس دورانِ سیاحت میں حلب جاکر اپنے جدِ بزرگوار شمس الدین حلبی کے مزار کی زیارت سے بھی مشرف ہُوئے اور دیگر بہت سے مشائخ کی صحبت سے اخذِ فیض کیا۔ پھر لاہور آکر درس و تدریس اور ہدایتِ خلق...

Hazrat Shah Dergahi Qadri Lahori

حضرت شاہ درگاہی قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرت عبدالرزاق قادری کے مرید و خلیفہ تھے۔ انہی کے ساتھ لاہور آئے تھے۔ حضرت شیخ عبدالرزاق بڑے عالم و فاضل، عابد و زاہد اور متقی و پرہیزگار تھے ۔ حضرت شیخ عبدالرزاق سے سلسلۂ قادریہ میں تکمیل کی۔ پھر حضرت شاہ عبدالطیف چشتی صابری کی خدمت میں حاضر ہو کر سلسلۂ چشتیہ کی تکمیل کی اور خرقۂ خلافت پایا۔ نقل ہے آپ کی خانقاہ کے پاس ایک وہقان کا کنواں تھا۔ اس نے ایک دن عرض کی کہ میرے بیٹے کو پانی دانہ پھ...

Hazrat Abu Ishaq Qadri Lahori

حضرت ابو اسحاق قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیخ داؤد چونی وال شیر گڑھی کے بزرگ ترین مرید اور خلیفۂ اعظم تھے۔ جامع علومِ ظاہری و باطنی تھے۔ عرفان و اِتقا میں درجۂ علیا  رکھتے تھے۔ حضرت شاہ ابوالمعالی جو شیخ داؤد کے حقیقی برادر زادہ اور مرید و خلیفہ تھے اُن سے بڑی الفت و محبت تھی۔ دونوں حضرات ایک ہی جگہ پر عبادت و ریاضت اور ذکر و فکر میں بیٹھا کرتے تھے۔ جب شیخ داؤد نے شاہ ابوالمعالی﷫ کو لاہور جاکر قیام کرنے کا حکم دیا تو آپ بھی اپنے...

Sheikh-ul-Hadith Abdul Mustafa Azhari Rizvi

شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ کراچی ولادت فاضلِ اجل حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ محمد الازہری رضوی بن صدر الشریعۃ علامہ مولانا مجد علی بن علامہ جمال الدین بن مولانا خدا بخش (رحمہم اللہ) ۱۳۷۷ھ؍ ۱۹۱۸ء میں بریلی شریف میں تولد ہوئے۔ علامہ ازہری علیہ الرحمۃ کی ولادت پر اعلیٰحضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ سے علامہ ازہری کےتاریخی نام کے بارے میں پوچھا تو فرمایا۔ تاریخی نام کی ضرورت نہیں۔ اس بچہ کو اپنا محبوب نام عبدالمصطفیٰ عطا کرتا ہوں چنانچہ یہ نام بارگاہ نبوی میں بہ...

Hazrat Shah Badar Gilani

حضرت شاہ بدر گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی اولادِ امجاد سے تھے۔ بعہدِ اکبر لاہور تشریف لائے۔ کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزین تھے۔ لاہور و پنجاب کے لوگوں کی ایک کثیر جماعت آپ کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئی۔ ۱۰۱۸ھ میں بہ زمانۂ جہانگیر وفات پائی۔ مزار موضع ستانیان علاقہ پٹیالہ میں زیارت گاہِ خلق ہے۔ چوں بدر الدین از دنیائے فانیرقم کن فضلِ حق یا شیخِ حق سال۱۰۱۸ھسفر ور زید و شد روشن بجنتدگر سیّد ولی بدر الکرامت۱۰۱۸ھ...

Hazrat Syed Sardar Ali Shah Shaheed

سیّد سردار علی شاہ شہید مقیم شاہی ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع سیادت و شرافت تھے۔ علم و حلم، زہد و تقویٰ اور شجاعت و سخاوت میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر ہدایت و ارشادِ خلق میں گزاری۔ ۱۲۲۸ھ میں شہادت پائی۔ یہ سانحہ اس طرح پر ہوا کہ جب رنجیت سنگھ تمام پنجاب پر قابض ہوگیا تو صاحب سنگھ بیدی جو گورو نانک کی اولاد سے تھا اور موضع اونہ میں مقیم تھا اور رنجیت سنگھ اس کی بڑی عزّت و توقیر کرتا تھا۔ اس وجہ سے وُہ اکثر و بیشتر مسلمانوں پر نار وا ظلم و ست...

Hazrat Meer Muhammad Ahmad Siddiq

حضرت ابوالقاسم شاہ سید میر محمد احمد صدیق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المتلخص بہ قاتل لکھنوی الاجمیری قادری حضرت مولانا سید محمد احمد صدیق شاہ بن حضرت سید میر یعقوب علی شاہ ، ۱۴ جنوری ۱۸۸۵ء کو لکھنوٗ ( بھارت ) میں تولد ہوئے۔ والدہ ماجدہ نے ہمیشہ آپ کو باوضو ہو کر دودھ پلایا۔ عالم کم سنی میں بچوں میں کھیل کود کے دوران اکثر آپ پر سکوت طاری ہو جاتا اور آپ عالم تفکر کی گہرائیوں میں ڈوب جاتے ۔ کافر دیر تک دنیا و مافیہا سے بے خبر رہتے ۔ آپ کا نام محمد اح...