شجرہ طریقت  

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مادر زاد ولی تھے قطب الاقطاب اور قطب الدین لقب پایا تھا۔ شمع صوفیاء اور چراغ چشتیہ کے خطابات سے نوازے گئے تھے۔ یگانۂ روزگار محبوب پروردگار۔ صاحب الاسرار اور مخزن الانور تھے۔ خرقۂ خلافت اپنے والد بزرگوار سے حاصل کیا تھا۔ وہ اکثر ہوا میں پرواز کرکے جہاں چاہتے چلے جایا کرتے تھے۔ سات سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا اورسولہ سال کی عمر میں علوم دینیہ سے فارغ ہوگئے، آپ کی تصانیف میں سے منہاج ال...

Hazrat Khawaja Nasiruddin Abu Yousuf Chishti Sarmadi

حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ سلسلہ چشتیہ کے بڑے مشائخ میں سے تھے۔ جمالِ طریقت اور کمال حقیقت کے مالک تھے۔ آپ کی کرامتیں اور کمالات ظاہر و باہر تھیں۔ آپ کر خرقۂ خلافت اپنے ماموں خواجہ ابومحمد چشتی سے ملا۔ والد کا اسم گرامی سید محمد سمعان تھا۔ خواجہ ابومحمد آپ کو اپنا بیٹا ہی جانتے تھے اور آپ نے آپ کی تربیت کی۔ آپ کی عمر چھتیس سال کی تھی کہ آپ کے ماموں کا انتقال ہوگیا اور آپ ان کی جگہ جلوہ فرما ہوئے، آپ کا نسبِ...

Hazrat Khwaja Abu Muhammad Chishti

حضرت خواجہ ابو محمد چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آں از قید زمان ومکان آزاد، ومدام دروصل دوست خرم وشاد، خوکردہ جمال محمدی، پروردہ کمال احمدی، منزہ از طمطراق زیب وزشتی، ولی مادرازد، حضرت خواجہ ابو محمد چشتی قدس سرہٗ کرامات وخوارق میں مشہور اور نسبت تجلیات ذات میں معروف تھے۔ آپ بڑے بلند مرتبہ بزرگ اور عظیم الشان درویش تھے۔ آپ کا لقب ناصح الدین ہے۔ آپ اپنے والد ماجد حضرت خواجہ ابو احمد چشتی قدس سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرا لاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ذو...

Hazrat Khawaja Abu Ahmad Abdal Chishti

حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سادات عظام میں سے تھے اور حضرت خواجہ ابواسحاق شامی قدس سرہ کے خلیفہ اکبر تھے۔ ریاضت اور مجاہدہ میں بے مثال خوارق و کرامات میں لاثانی تھے، آپ کا لقب قدوۃ الدین تھا، ظاہری و باطنی حسن و  جمال کے پیکر تھے۔ آپ کا منور چہرہ دور سے روشن نظر آتا، جس شخص کی نگاہ آپ کے چہرہ پر پڑتی دل و جاں سے محبت کرنے لگتا تھا، آپ کی جبیں نور افشاں سے نور الٰہی  کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ رات کو گھر میں ...

Khawaja Huzaifa

  وافر الفضل والاحسان اکرم اہلِ ایمان اولیا کے بادشاہ فقراء کے مقتدا شیخ العصر علامتہ الدہر سرمست جام بے غشی جناب خواجہ حذیفہ المرعشی ہیں (خد اللہ تعالیٰ انہیں بخشش و رضا مندی کے ساتھ مخصوص فرمائے) جو مشائخ زمانہ کے سرتاج اور نامداروں کے سردار ہیں آپ نے ارادت و اعتقاد کا خرقہ حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت سے زیب تن فرمایا اور سالہا سال کیا سفر اور کیا حضر میں آپ کی خدمت مبارک میں ملازم رہے۔ اس واجب الاحترام بزرگ کی نظر می...

Hazrat Khawaja Ibrahim Bin Adham

Hazrat Khwaja Ibrahim Bin Adhamعلیہ الرّحمہ  Genealogy:  His genealogy is “Abu Ishaq Sultan Ibrahim son of Adham son of Suleman son of Mansoor son of Yazid and son of Jabir.”  Date of Birth:  He was born in Balkh.  Character:  Syed-ul-Asfiya,Sultan-ul-Tarkeen, well aware ofIslamicknowledge, expert in mystic knowledge and theluminous pearl of Sainthood’s sky Hazrat Ibrahim bin Adhamرحمۃ اللہ تع...

Hazrat Khawaja Fuzail Bin Ayaz

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض موسیٰ صفات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اہل حضرت کے بادشاہ۔ درگاہ وصلت کے سرتاج۔ ولایت کے آسمان، درایت کے آفتاب، کثیر الفضائل ابو علی الفضیل بن عیاض قدس سرہ ہیں آپ مشائخ کبار اور اپنے زمانہ کے معزز داروں میں سے تھے۔ اکثر گریہ و زاری میں مصروف رہتے اور ہمیشہ رنج و غم میں ڈوبے رہتے تھے دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا تھا کہ آپ ہمیشہ کسی گہری اور سخت فکر میں محو رہتے ہیں۔ آپ نے ارادت کا خرقہ جناب خواجہ عبد الواحد سے پہنا تھا۔ آپ کے عبرت ...

Hazrat Khawaja Abdul Wahid Bin Zaid

حضرت خواجہ عبد الواحد بن زید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آں فائز بہ مکاشفات توحید وجود، مصداق تجسم ایقاصاً وہم رقود، شہباز قضائے تجرید، ہمائے آشیانۂ تفرید، صید محبت، فردِ حقیقت حضرت خواجہ عبد الواحد بن زید قدس سرہٗ حضرت خواجہ حسن بصری، کے اعاظم خلفاء میں سے تھے۔ آپ کو ایک خرقۂ خلافت حضرت کمیل ابن زیاد رضی اللہ عنہ سے بھی ملا تھا۔ آپ کے کمالات وکرامات  بیشمار ہیں۔ تربیت  مریدین میں آپ ید طولیٰ رکھتے تھے۔ ریاضات و مجاہدات، ترک و تجرید، ذوق وعش...

Hazrat Khawaja Hasan Basri

 Hazrat Khawaja Hasan Basri رضی اللہ تعالٰی عنہ  Name and Lineage:  His name is ‘HASAN’ and his Kunyat is ‘Abu Muhammad or Abu Saeed’. According to the author of ‘Sairul Aqtab’, his father’s name is Musa Ra’ie son of Khawaja Owais Qarniرضی اللہ تعالٰی عنہ  and his respected mother’s name is Hazrat Khairahرضی اللہ تعالٰی عنہا  who was a maidservant of Hazrat Ummul Mom...