Hazrat Syedna Sheikh Abdul Wahid Tamimi

حضرت سیدنا شیخ عبدالواحد تمیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرتِ سیِّدُناشیخ ابوالفضل عبد الواحد تمیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کو تمیمی اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ عرب کے قبیلے بنوتمیم سے تعلق رکھتے تھے ۔آپ حضرت شیخ عبدالعزیز تمیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے جگر گوشہ ہیں ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے زمانہ کے ممتاز ترین مشائخ میں سے ایک ہیں ۔عبادت و ریاضت و تقویٰ اور عبادت میں یگانہ روزگار تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضرت ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بیعت کی اور انہی کی صحبت میں رہ کر راہِ سلوک کی منازل طے کیں اور خلافت سے سرفراز ہوئے۔آپ عادات و خصائل میں اپنے پیرومُرشد حضرت ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آئینہ دار تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مُقَلِّد تھے ۔ آپ نے ۲۶ جمادی الثانی ۴۱۰ھ کو داعی اجل کو لبیک کہا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزارِ پُر انوار بغداد شریف میں ہے۔

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)

مزید

Comments