شجرہ طریقت  

Hazrat Meer Syed Ahmad Kalpwi

حضرت سیداحمد کالپوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میرسیداحمد۔لقب:کالپی شریف کی نسبت سے’’کالپوی‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:میر سید احمد کالپوی  بن  میر سید محمد کالپوی بن  حضرت ابو سعید بن بہاء الدین  بن عماد الدین بن اللہ بخش بن سیف الدین بن مجید الدین بن شمس الدین بن شہاب الدین بن عمر بن حامد بن احمد الزاہد الحسینی الترمذی ثم الکالپوی ۔﷭۔میرسید احمد کالپوی ﷫ کےوالد گرامی حضرت سید محمد...

Hazrat Sheikh Syed Muhammad Kalpi Sharif

حضرت شیخ سید محمد کالپی شریف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرتِ سید میر محمد کالپوی علیہ رحمۃ اللہ الباری۱۰۰۲ھ کوہند کے شہر کالپی میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والدِ ماجدحضرت ابی سعید علیہ رحمۃ اللہ الرشیدآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت سے قبل شہر دکن کی طرف تشریف لے گئے اور مَفْقُودُ الخَبَر (یعنی لاپتہ)ہوگئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی والدہ محترمہ کی آغوش تربیت میں پروان چڑھے اور7 برس کی عمر میں اپنے وقت کے مشہور محدث شیخ محمد یونس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ...

Hazrat Khuwaja Muhammad Ziauddin

حضرتِ سیِّدُنا قاضی ضیاء الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین حضرتِ سیِّدُناشیخ قاضی ضیاء الدین بن سلیمان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۹۲۵ ھ میں ضلع لکھنؤ (ہند)میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ۔ اس کے بعد گجرات کا سفر کیا اور وہاں علامہ وجیہہ الدین بن نصر اللہ علوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عُلوم و فنون کی تکمیل کی۔آپ نے شرفِ بیعت و خلافت حضرت شیخ نظام الدین شاہ بھکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۲۲ رجب المرجب ۹۸۹ھ می...

Hazrat Muhammad Nizamuddin Bhikari

حضرت سید نظام الدین قادری  بھکاری رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی:سید نظام الدین۔لقب:بھکاری۔والد کاا سمِ گرامی:حضرت علامہ  قاری سیدسیف الدین رحمۃ اللہ علیہ۔بھکاری کی وجہِ تسمیہ:آپ علیہ الرحمہ ولایت اور توکل کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے،اسلئے آپ ہر چیز کاسوال اللہ تعالیٰ سے کرتے تھے،اسلئے"بھکاری"لقب مشہورہوا،یعنی رب کا بھکاری۔رسولِ  اکرم نوررِ مجسم رحمتِ عالم ﷺ نے ارشادفرمایا: عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:ليسأل...

Hazrat Syedna Sheikh Ibrahim Irji

Hazrat Sayyiduna Sheikh Ibrahim Irji  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ Name and Lineage: His name is ‘SYED IBRAHIM’ and he is called ‘Irji’ due to affinity with Iraj. His genealogy is as follows: “Syed Ibrahim Irji son of Hazrat Syed Moin son of Syed Abdul Qadir son of Syed Murtaza علیھم الرّحمہ”   Birth Place: He was born at the place of Iraj, hence he is called ‘Irji’. Acquisition of Knowledg...

Hazrat Sheikh Bahauddin Shattari Junaidi

حضرت شیخ بہاء الدین شطاری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی:  حضرت شیخ بہاء الدین﷫۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت  شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری﷭۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً ...

Hazrat Meer Syed Ahmad Jilani

حضرت میر سید احمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  حضرتِ سَیِّداَحمد جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بَغداد میں پیدا ہوئے۔اپنے والد حضرت شیخ حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے تعلیم وتربیت پائی اور شرفِ بیعت وخلافت حاصل کیا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشاہیرِ اولیاء کاملین میں سے ہیں۔آپ کا وصال شریف ۱۹ محرم الحرام ۸۵۳ھ کو بَغداد میں ہوا اوروہیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار فائض الانوار ہے۔ (شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)...

Hazrat Syed Hassan Baghdadi

حضرتِ سیِّدُنا شیخ حَسَن بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی حضرتِ سیِّد حسن بَغدادی علیہ رَحمۃُالھادی بغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیم و تربیت اورپرورش والد محترم حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آغوشِ محبت میں ہوئی ۔والد بزرگوار ہی نے آپ کو بیعت سے مشرف فرما کر خرقہ خلافت عطا فرمایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبادت و ریاضت میں اپنے معاصرین سے فائق تھے اور ذکر و فکر میں مشہور تھے۔۲۶ صفر المظفر ۷۸۱ھ کو آپ رحمۃ اللہ...

Hazrat Meer Syed Moosa

حضرتِ میرسیِّدموسٰی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بغداد شریف میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد گرامی میر سید علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے نسبت و اِرادت اور تلقینِ اَذکار و خلوت گزینی پائی۔شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، سرورزُمَرہ اصفیاء سرکار میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا ا...

Hazrat Sayyiduna Mohiuddin Abu Nasr

حضرت محی الدین ابو نصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبن غوث الاعظم حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آخری فرزند تھے۔تحصیلِ علوم اپنے پدر بزرگوار ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ اپنے زمانے کے بلند پایہ فقیہہ و محدث، عالم و فاضل اور عارفِ کامل تھے۔ بغداد سے نقلِ مکان کرکے دمشق جاکر سکونت پذیر ہوگئےتھے۔وہیں ۶۰۰ھ میں وفات پائی۔قطعۂ تاریخ ولادت و وفات: حضرتِ بونصر پیرِ با کمالشد زول مفتاحِ تولیدش عیاں۵۲۹ھرہبرِ عالم شہ روئے زمیںصاحبِ توحید وہم سرورِ دیں۵۲...