اولادِ امجاد  

Hazrat Abu Abdul Rahman Abdullah Bin Ghaus-e-Azam

حضرت سید ابو عبد الرحمٰن عبد اللہ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے والد بزرگوار اور سعید بن البَنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی۔ ظاہری و باطنی علوم کے جامع، اور صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ ستائیسویں (۲۷) صفر ۵۸۷ھ میں انتقال کیا، اور بغداد میں مدفون ہوئے۔ ان کے دو بیٹے ابو محمد عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور ابو محمد عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ بھی عالم کامل تھے۔ (خزینۃ الاصفیا جلد اوّل)...

Hazrat Syed Abu Ishaq Ibrahim Bin Ghous e Azam

حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزندِ رشید ہیں۔ علومِ ظاہری و باطنی اپنے والدِ ماجد سے حاصل کیے تھے۔ اپنے زمانے کے اولیاء و اتقیاء کے سردار تھے۔ زہدوتقویٰ میں درجۂ بلند رکھتے تھے۔ آپ پر عالمِ تفکر اور سکوت کا غلبہ رہتا تھا۔ غایتِ حیا و شرم کے باعث تیس سال تک اپنے سر کو بلند نہیں کیا۔ ۵۲۷ھ میں ولادت اور ۶۲۳ھ میں وفات پائی۔ مرقد والد بزرگوار کے مزار کے قریب ہے۔ میرا ابراہیم پیرِ رھنم...

سید عبد الرزاق جیلانی

حضرت  سید  عبدالرزاق   جیلانی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید عبدالرزاق۔کنیت:عبدالرحمان،ابوالفرح۔لقب: تاج الدین۔سلسلہ نسب: قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ﷜ کےفرزند ارجمند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذیقعد 528ھ مطابق  9/ستمبر 1134ء کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیل علم:  اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو ا...

Hazrat Sayyiduna Mohiuddin Abu Nasr

حضرت محی الدین ابو نصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبن غوث الاعظم حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے آخری فرزند تھے۔تحصیلِ علوم اپنے پدر بزرگوار ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ اپنے زمانے کے بلند پایہ فقیہہ و محدث، عالم و فاضل اور عارفِ کامل تھے۔ بغداد سے نقلِ مکان کرکے دمشق جاکر سکونت پذیر ہوگئےتھے۔وہیں ۶۰۰ھ میں وفات پائی۔قطعۂ تاریخ ولادت و وفات: حضرتِ بونصر پیرِ با کمالشد زول مفتاحِ تولیدش عیاں۵۲۹ھرہبرِ عالم شہ روئے زمیںصاحبِ توحید وہم سرورِ دیں۵۲...

Hazrat Syed Abu Bakr Shamsuddin Abdul Aziz

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔...

Hazrat Syed Abu Bakr Shamsuddin Abdul Aziz

حضرت سید ابو بکر شمس الدّین عبد العزیز بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ستائیسویں شوال ۵۳۲ھ میں متولد ہوئے۔ اپنے والد بزرگوار اور ابن منصور رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرحمٰن بن محمد اتفراز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ بڑے عالم فاضل اور علومِ دینی و دنیوی میں کامل ہوئے۔ بہت سے علما و فضلا ان سے مستفید ہوئے۔ نہایت متدیّن، متشرّع، صالح، پرہیزگار، اور صاحب ریاضت و مجاہدہ تھے۔ انکسار و افتقار اور غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔...

Hazrat Syed Sharfuddin Isa Bin Ghous e Azam

حضرت سید شرف الدین عیسیٰ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید شرف الدین عیسیٰ نام، کنیت ابو عبدالرحمٰن، حضرت غوث الاعظم کے صاحبزادوں سے ہیں۔ تحصیلِ علوم اپنے والد گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ حدیث و فقہ کا درس دیا کرتے تھے۔ کتاب جواہر الاسرار علمِ تصوّف کے حقائق و معارف میں آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ کتابِ فتوح الغیب حضرت غوث الاعظم نے آپ ہی کے لیے تصنیف کی تھی۔ ۵۷۳ھ میں وفات پائی۔قطعۂ تاریخِ وفات: شیخ شرف الدین چو رفت اندر جناںکن رقم مسعود سیّد پ...

Hazrat Syed Abul Fazal Muhammad Bin Ghous e Azam

حضرت سید ابو الفضل محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ علومِ ظاہری و باطنی کی تکمیل اپنے والدِ گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی اور درجۂ و کمال کو پہنچے۔ ۶۰۰ھ میں وفات پائی۔ مزار بغداد میں ہے۔ سید بو الفضل فضلِ اہلِ فضلبرِ فردوس است سالِ وصلِ او۶۰۰ھ    شد چو از فضلِ خدا اندر جناںہم محبِ متقی کروم بیاں۶۰۰ھ حضرت سید ابو الفضل محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد سے تفقہ ح...

Hazrat Syed Abu Zakariya Yahya Bin Ghous e Azam

حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحییٰ  بن غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ چھٹی ربیع الاول ۵۵۰ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد ماجد اور محمد بن عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ سے تفقہ حاصل کیا اور حدیث سنی، حسنِ سیرت و مکارمِ اخلاق میں یگانہ اور انکسار و ایثار نفس میں منفرد تھے۔ بہت سے لوگ اِن سے مستفید ہوئے۔ صغر سنی میں ہی مصر چلے گئے۔ پھر کبر سنی میں معہ اپنے فرزند سید عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے واپس بغداد تشریف لائے اور شبِ برات ۶۰۰ھ میں انتقال کیا اور اپنے ...